01 February 2012 - 12:19
News ID: 3744
فونت
مجلس وحدت مسلمين پاکستان :
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي ڈويژن کے رہنماوں نے اپنے مشترکہ بيان ميں تاکيد کي کہ اگرحکومت دہشت گردوں کو لگام نہيں دے سکتي تواقتدارسے ہٹ جائے ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي ڈويژن کے رہنما ؛ محمد مہدي ، آفتاب عالم ، اصغر زيدي ، آصف رضوي ، عباس صفوي ، نے اپنے مشترکہ مذمتي بيان ميں کراچي ميں رونما ہونے والي ٹارگٹ کلنگ ميں شيعيان علي کي شہادت پرشديد غم و غصے کااظہار کيا ?

انہوں نے مزيد کہا : اسلام دشمنوں عناصر ذہني پستي کي بنيادوں پر پاکستان ميں شيعوں کا قتل عام کر رہے ہيں جو اسلام کا چھرہ مسخ کرنے کي سازش ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اس وقت ملک کي سالميت خطرات کي لپيٹ ميں ہے اور کراچي و کوئٹہ ميں بے گناہ انسانوں کا خون بہا کر اسلام کو بد نام کرنے کي سازشيں رچي جا رہي ہے کہا : قانوں شکن عناصر ملک کو مزيد خطرات کے دہانے ميں دھکيلنے کے در پے ہيں مگر موجودہ حکومت خواب غفلت سے بيدارنہي ہونا چاھتي ?

انہوں نے ان حالات ميں پاکستان ميں بسنے والے تمام طبقات کے مابين اتحاد اور اخوت کا جذبہ پيدا کرنا ضروري بتاتے ہوئے کہا : امريکہ اور اسرائيل اگاہ ہوجائيں کہ وہ اور پاکستان ميں موجود ان کے ايجنٹ رسوا ہو چکے ہيں ، مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر ان سے نفرت کرتے ہيں اور ہر آزاد فکر انسان انہيں درندہ جاہل اور دشمن کا زر خريد غلام قرار دے رہا ہے ?

انہوں نے اس حوالے سے حکومت کي کارکردگي پر سواليہ نشان بناتے ہوئے کہا : حکومت ان کا راستہ روکنے کي بجائے ان کي معاون بني ہوئي ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ کنٹرول وعدہ کرنے کے باوجود عملي طور پر کوئي اقدام نہيں کيا جانا حکومت کي نا اھلي پر دليل ہے کہا : اگر حکمراں انہيں راستہ نہيں روک سکتے تو اپني ناکامي کے اعتراف ميں اقتدار سے الگ ہو جائيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬