05 February 2012 - 16:47
News ID: 3760
فونت
لکھنو ميں نماز جمعہ کے بعد ؛
رسا نيوزايجنسي - ہندوستان کي دارالحکومت دلي کے زور باغ ميں واقع کربلا شاہ مرداں ميں چہلم کے دن عزاداروں پر ہوئے لاٹھي چارج ، انسواور گولي باري کے خلاف جمعہ کے روز صوبہ اتر پرديش کي دار الحکومت لکھنئو ميں مجلس علماء ہند کے زير اہتمام آصفي امام مسجد کے باہر مظاہرہ کيا گيا?
احتجاجي مظاھرہ
 
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، دھلي ميں عزاداروں سے انتظاميہ کے برے رويہ پر جمعہ کي نماز کے بعد عوام نے ريلي نکال کر اور حکومت کے خلاف نارے بازي کرکے غم وغصہ کا اظھار کيا ?

مظاہرين کو خطاب کرتے ہوے مجلس علماء ہند کے جنرل سکريٹري اور لکھنو کے امام جمعہ مولانا سيد کلب جواد نقوي نے کربلا شاہ مردان کو مسلمانوں کے لئے کافي احترام کا مقام بتاتے ہوئے کہا : کربلا ميں ناصرف مولائے کائنات حضرت علي ابن ابيطالب کے نقشہ پا ہيں بلکہ دختر رسول جناب فاطمہ زھراء کي چکي موجود بھي ہے?

انھوں نے يہ کہتے ہوئے کہ درگاہ شاہ مردان ناصرف مسلمانوں بلکہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں ميں بھي خاصہ مقام و احترام رکھتي ہے حکومت سے مطالبہ کيا : دلي انتظاميہ دلي ہائي کورڈ کے فيصلوں کي تعميل کرے، کربلا کي چاروں طرف سے بائونڈري کرائے، علماء اور ذاکرين پر درج مقدمہ واپس لے?

حجت الاسلام سيد کلب جواد نقوي نے کربلا ميں قبروں کي بے حرمتي کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائي کرنے کي مانگ کرتے ہوئے کہا : ايک ہفتہ کے اندر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے جانے کي صورت ميں کانگريس دفتروں کے سامنے ملک گير احتجاج کيا جائيگا?

مجلس علماء ہند کے جنرل سکريٹري نے دلي کي کانگريس حکومت پرعاشور کي تعطيل ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تعطيل واپس کرنے کا بھي مطالبہ کرتے ہوئے کہا : گانگريس حکومت اپنے ان کارناموں کے ذريعہ شيعت کے جذبات کو مجروح کرنے کي کوشش کررہي ہے جسے ھرگز برداشت نہي کيا جائے گا ?

قابل ذکر ہے کہ مظاہرہ ميں شريک مظاہرين نے سونيا گاندھي مردہ باد، راہل گاندھي مردہ باد، دلي حکومت مردہ باد، کانگريس پارٹي اور بي جے پي مردہ باد، شيلا دکچھت مردہ باد کے نارے لگائے?

واضح رہے کہ چہلم کے دن کربلا شاہ مرداں دلي ميں چہلم کا جلوس نکال رہے عزاداروں پر دلي پوليس نے انسو گيس، لاٹھي چارج اور فائرنگ کي تھي جس کے سبب بڑي تعداد ميں مرد وعورت زخمي ہوئے تھے?



تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬