14 February 2012 - 13:06
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 3799
فونت
خيرالعمل فاونڈيشن :
رسا نيوزايجنسي - خيرالعمل فاونڈيشن کے انچارچ نثار فيضي نے انقلاب اسلامي ايران کوانقلاب امام زمان (عج) کا مقدمہ بتاتے ہوئے اسے دنيا کے محرومين و مظلومين کے لئے اميد بخش کہا ?
پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے زيرانتظام خشاب ميں مسجد امام باقر عليہ السلام کي تعميراتي امورکا معائنہ کرتے ہوئے خيرالعمل فاونڈيشن کے انچارچ اور مرکزي سکريٹري ويلفئير نثار علي فيضي نے انقلاب اسلامي ايران کوانقلاب امام زمان عليہ السلام کا مقدمہ اورپوري دينا کے محرومين و مظلومين کے لئے اميد و آرزو بيان کيا ?

انہوں نے مزيد کہا : قائد انقلاب اسلامي سيد روح اللہ الخميني رحمت اللہ عليہ نے اپني عارفانہ ، شجاعانہ جدوجہد، الہي نصرت اور عوامي حمايت کے ذريعہ انقلاب اسلامي کو پيروز کيا ?

خيرالعمل فاونڈيشن کے انچارچ نے يہ کہتے ہوئے کہ آج عالم اسلام ميں موجود بيداري کي لہر انقلاب اسلامي کا ثمر ہے کہا : ايم ڈبليو ايم بھي پاکستان ميں انقلاب کي خوشبو اور آفاقي پيغام کو ليکر عوامي جدوجہد ميں مشغول ہے تاکہ پاکستان ميں بھي بوڑھے استعمار کے ناپاک منصوبوں کي تکميل کي راہ ميں رکاوٹ ڈال کرانہيں وطن سے نکا ل باہر کرے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اس سرزمين کو لا الہ الا للہ کا مرکز بنايا جانا محمد علي جناح اور علامہ اقبال کي دلي خواہش تھي کہا : عوام کي بے لوث خدمت اور اسلام تعليمات کو نجات دہندہ سمجھ کر ہي ہم موجودہ مسائل سے نبرد آزما ہو سکتے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬