15 February 2012 - 15:03
News ID: 3804
فونت
رسا نيوزايجنسي - تحريک المستقبل لبنان کے سربراہ نے بشار اسد کي حکومت کے گرجانے کي يقين دہاني کرتے ہوئے سوريہ کے خلاف القاعده ، واشنگٹن سعوديہ عربيہ اور قطر کے ساتھ اپنے اتحاد اور بشار اسد مخالفين سے اپني حمايت کا اعلان کيا ?
سعد حريري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، تحريک المستقبل لبنان کے سربراہ ، سعد الدين حريري نے گذشتہ روزلبنان کے سابق وزير اعظم ، رفيق حريري کے قتل کي ساتويں برسي کے پروگرام ميں جو لبنان کي 14 مارچ پارٹي کي جانب سے منعقد ہوا سوريہ ميں بشار اسد کي حکومت کے گرجانے کي يقين دہاني کرتے ہوئے کہا : ميں بشار اسد مخالفين سے اپني حمايت کا اعلان کرتا ہوں اورسوريہ ميں جمھوريت کا خواھاں ہوں ?

تحريک المستقبل لبنان کے سربراہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ عربي بہار کے اغاز پر بشار اسد کي حکومت کے گرنے کا وقت نزديک ہے کہا : ملت سوريہ بالاخرپيروز اور کامياب ہوگي اور اس ملک کے موجودہ حاکم کي حکومت کو سرنگوں کرکے ہي دم لے گي ? جمھوريت کي جنگ ميں سوريہ کي عوام کي پيروزي اور قومي کرامت لبنان اور سوريہ کے بين مستقيم و مستحکم رابطہ کي برقراري کا وسيلہ ہو گا ?

جبکہ اس سے پہلے وہ رفيق حريري کي برسي کے موقع پر فرانس ميں مخالفين کي حمايت تاکيد کي کرچکے تھے اور دوسري جانب اب اس حمايت کا اس وقت اعلان کيا جارہا ہے جب سوريہ ميں دھشت گردي کے واقعات ميں تحريک المستقبل کے اعضاء کے شريک ہونے اوراتري لبنان سے سوريہ ميں اسلحہ اسمنگلينگ کئے جانے کي خبريں مل رہي ہيں ?

اور دوسري جانب القاعدہ کے نمبر1 مرد ، ايمن الظواهري نے اپنے ايک ويڈيو پروگرام ميں جو اتوار کو منتشر کيا گيا سوريہ مخالفين سے مطالبہ کيا تھا سوريہ کي موجودہ حکومت کو بدلنے کي کوشش کريں اور اس سلسلے ميں تيزي لائيں اور ديگر عرب ممالک کے لوگوں سے ملت سوريہ کي مالي اورجاني امداد کا مطالبہ کيا تھا ?

سعودي کے وزير خارجہ ، سعود الفيصل نے بھي اتوار کو عرب ليگ کے افراد سے ملاقات ميں اس ليگ سے مطالبہ کيا تھا کہ جيسے بھي ہو سوريہ حکومت مخالفين کي حمايت کريں اور عرب ليگ نے سوريہ سے ھر طرح کي سياسي روابط کے قطع کرنے اور دمشق کے خلاف اقتصادي پابنديوں کے لگانے کا مطالبہ کيا تھا ?

عرب ليگ نے 27 نومبر 2011 کي اپني نشست ميں دمشق کے خلاف بے سابقہ پابندياں عائد کي تھيں اور يہ پابندياں سوريہ کے سنٹرل بينک سے قطع رابطہ اور ديگر داخلي سرمايہ گذاريوں کو شامل ہوتا ہے ?

ونيز فرانس اور امريکا نے بھي 24 فروري کو تيونس ميں « سوريہ کے احباب » کے عنوان سے ايک نشست کے انعقاد کي بات کي ہے ?

جبکہ سوريہ مخالفين اور مغربي ممالک سوريہ کے موجودہ حرج ومرج کو سوريہ حکومت کي جانب منسوب کررہے ہيں دمشق ، بلوائيوں اور مسلح افراد کو ان زيادتيوں کا سبب جانتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ان افراد کي بيروني طاقتيں حمايت کررہي ہيں اور اور بارہا بعض عربي ممالک من جملہ عربستان سعودي اور قطر کو سوريہ کے داخلي نامني اور بلوائيوں کے ھمراہ بتايا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬