19 February 2012 - 16:54
News ID: 3819
فونت
حجت الاسلام ناصر عبا س جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ناصر عبا س جعفري نے پارا چنارميں دہشت گردي کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرين پر روا تشدد کي مذمت کي ?
حجت الاسلام ناصر عبا س جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري ، مرکزي ترجمان حجت الاسلام سيد حسن ظفر نقوي اور شوري? عالي کے رکن حجت الاسلام مرزا يوسف حسين اور راہنما محمد مہدي پارا چنار ميں دہشت گردي کي سنگين واردات کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرين پر سيکورٹي فورسز کي وحشيانہ فائرنگ کي پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے رياستي دہشت گردي کي بد ترين مثال قرار ديا ?

ان عمائدين نے اپنے ايک مشترکہ مذمتي بيان ميں کہا ايک طرف خودکش حملہ کے دوران شہيد ہونے والے افراد کي لاشيں اٹھائي جا رہي تھيں اور دوسري جانب سيکورٹيفورسز کي فائرنگ سے مزيد لاشيں گر رہي تھيں ، يوں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ملک ميں جنگل راج رائج ہوچکا ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ گذشتہ چار سالوں ميں پاراچنار شہر اور گردونواح کي سکيورٹي جب طوري و بنگش اہل تشيع رضا کاروں کے حوالے تھي تو کوئي خودکش حملہ يا دھماکہ نہيں ہوا کہا : ليکن چار ماہ پہلے پاراچنار کي سيکورٹي رضا کاروں سے لے کر افواج کے حوالے کر دي گئي، جگہ جگہ ناکے اور چيک پوسٹس قائم کي گئيں، ان تمام اقدامات کے با بعد اس طرح کا واقعہ شکوک و شبہات کو جنم دے رہے ہيں ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاکستاني فوجي خود کش حملہ آور ں کو روکنے کي بجائے مظلوم عوام پر فائرنگ کر رہي تھيں، جو خود ظلم و جبر کي انتہا ہے اور اس سے بدترين مثال اور کہيں نہيں ملتي ہے کہا : پارا چنارخودکش حملہ سکيورٹي ايجنسيوں کي کارکردگي پرسواليہ نشان ہےاور دہشت گرد قوم کےمجرم ہيں ?

مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام اصغرعسکري نے پارا چنار ميں خودکش حملے کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے اسے بربريت کي بد ترين مثال قرار ديا ہے اور کہا : يزيديت اور فرعونيت کے پيروکار دہشت گردوں نے درجنوں معصوم افراد کي جان ليکر ثابت کر ديا ہے کہ ان کا تعلق اور نسلي وابستگي کن خاندانوں سے ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : پارا چنار ميں بڑي تعداد ميں ايف سي اور فوجي چيک پوسٹوں کي موجودگي ميں معصوم عوام پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ پارا چنار کي سکيورٹي اور وہاں موجود فورسز کي کارکردگي پر سواليہ نشان ہے?

حجت الاسلام اصغر عسکري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ صرف پارا چنار ميں ہي نہيں بلکہ ملک بھر سے دہشتگردوں کا خاتمہ صرف اس صورت ميں ممکن ہے کہ دہشت گردوں کي کمين گاہوں اور ان کے سرپرستوں کا خاتمہ کيا جائے کہا : صيہوني طاقتوں اور ملک دشمن قوتوں سے فنڈ لينے والے يہ دہشت گرد ساري قوم اور پورے خطے کے مسلمانوں کے مجرم ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا : ايک طويل عرصے سے پارا چنار ميں دہشتگردي جاري ہے، اگر حکومت اس دہشتگردي اور ان قاتلوں کے خاتمے کے لئے سنجيدہ ہوتي تو آج يہ واقعہ پيش نہ آتا ?

انہوں نے اخر ميں شہيد ہونے والے افراد کے لواحقين سے دلي ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے شہدا کے ورثا کو صبر جميل عطا کرنے کي دعا کي فرمائے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬