22 February 2012 - 14:53
News ID: 3829
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے نويں پارليمنٹ اليکشن ميں عوام کي شرکت کو اھم بتاتے ہوئے تاکيد کي کہ يہ دن دشمنوں کي مايوسي اور غم کا دن ہوگا ?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے اج بدھ کے دن اپنے درس خارج فقہ کے اغاز پر جو طلاب وافاضل حوزہ علميہ قم کي شرکت ميں مسجد اعظم قم ميں منعقد ہوا اخلاقي احاديث کے ائينے ميں اخلاقيات پر گفتگو کي ?

اس مرجع تقليد نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ تحصيل يقين کے دو راستے ہيں کہا : پہلا راستہ ايات الھيہ کا مطالعہ اور ان پر غور و فکر اور دوسرا راستہ ان پر عمل کرنا ہے ، انسان جس مقدار ميں بھي خلوص دل سے ان پر عمل کرے گا يقين کے بلند مراتب پر فائز ہوتا جائے گا اور اسے قلبا سکون ملے گا ?

انہوں نے نويں پارليمنٹ اليکشن کو نہايت اھم بتاتے ہوئے کہا : ان شاء اللہ عوام 22 بهمن ، يوم جمھوريہ ايران ميں اعلي پيمانے پر شرکت کرنے کے بعد اليکشن ميں بھي کثير تعداد ميں شريک ہوگي ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے مزيد بيان کيا : دشمن اختلافات اور ھروج مرج پھيلا کر لوگوں کو پارليمنٹ اليکشن ميں شرکت کرنے سے باز رکھنا چاھتا ہے لھذا عوام اليکشن ميں زيادہ سے زيادہ تعداد ميں شرکت کرکے دشمنوں کو نا اميد کريں ?

اس مرجع تقليد نے مزيد کہا : مہنگائي جيسي مشکلات کے باوجود جسے رفع ہونا لازمي ہے مگر عوام کو چاھئے کہ موجود رہنے والے ميدانوں ميں موجود رہيں اور مسائل کو جدا جدا فرض کريں ، اگر امسال بھي اليکشن کا اچھا استقبال ہوا تو دشمن کي اميدوں پر پاني پھر جائے گا اور ان کے لئے يہ دن روز ماتم ہوگا ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے اميدواروں کو تقوي الھي کي دعوت ديتے ہوئے ايک دوسرے پر کينچڑ اچھالنے سے پرھيز کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : عوام بے تقواي افراد کو ھرگز ووٹ نہي دے گي بلکہ انہيں ووٹ ملے گا جو عوام کا درد رکھتے ہوں اور ان کي خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬