26 February 2012 - 17:14
News ID: 3851
فونت
افغانستان کي ايک فوجي چھاوني ميں ؛
رسا نيوزايجنسي – اسلام مخالف تحريک کے تسلسل ميں افغانستان کي ايک فوجي چھاوني ميں امريکن فوجيوں کے ہاتھوں قران کريم سوزي کي حرکت کي مجلس علماء ہند نے شديد مذمت کي ?
علماء ھند

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں مقدس کتاب قرآن پاک کي بے حرمتي اور مظاہرين پر پولس فائرنگ کے سانحہ پر ہندوستان کے علماء نے سخت برہمي کا اظہار کيا ہے?

مجلس علماء ہند کے جنرل سکريٹري اور لکھنؤ کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد کلب جواد نقوي نے امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کي بے حرمتي کر ايک گھناؤنا کام بتاتے ہوئے کہا : امريکہ اور يورپ يونين دنيا کو تشدد اور عدم استحکام کي طرف لے جارہے ہيں?

انھوں نے يہ کہتے ہوئے کہ قرآن سوزي کے اس واقعہ سے پوري دنيا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہيں اقوام متحدہ سے امريکہ ويورپ يونين کے خلاف سخت کار روائي کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : مسلمان ان ممالک پر عالمي عدالت ميں مقدمہ چلائيں ?

دوسري جانب نيشنل کونسل آف شيعہ علماء کے صدراور دلي شيعہ جامع مسجد کے امام حجت الاسلام محسن تقوي نے بھي کابل ميں امريکہ اور يورپ يونين کے آلہ کار نيٹو کے ذريعہ قرآن کريم کي بے حرمتي کے واقعہ کي سخت الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا : نيٹو افواج نے پہلے تو قرآن سوزي جيسي مذموم حرکت کي اور پھر اس اہانت آميز حرکت کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر گولياں چلائيں ? ہم اس واقعہ کي پُر زور مذمت کرتے ہيں?

انہوں نے دنيا بھر کے انصاف پسندوں سے ان ممالک کي مصنوعات کا بائيکاٹ کا مطالبہ بھي کيا ?

شہيد مطہري سوسائٹي کے صدر حجت الاسلام جلال حيدر نقوي نے افغانستان کے دار الحکومت کابل ميں نيٹو افواج کے ذريعہ کئے گئے حملے اور قرآن کريم کي بے حرمتي کو امريکہ کي جانب سے انجام دي جانے والي گہري سازش کا نتيجہ قرار ديا اور کہا : امريکہ اور ديگر مغربي ممالک افغانستان ميں استحکام نہيں چاہتے بلکہ وہ وہاں کي امن وسلامتي کو ختم کرنا چاہتے ہيں ?

حجت الاسلام جلال احمد نقوي نے قرآن کريم کي بے حرمتي کے واقعہ کي سخت الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا : عالم اسلام اس واقعہ کے پس منظر ميں امريکہ واسرائيل سے رابطہ ميں تجديد نظر کريں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬