03 March 2012 - 18:47
News ID: 3875
فونت
آيت الله مکارم شيرازي نے پاکستان کے شيعوں کے قتل عام کي مذمت کي:
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے پاکستان ميں وھابي شدت پسندوں کے ذريعہ شيعوں کے قتل کئے جانے کي شديد مذمت کي ہے اور پاکستان کي حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ اس دردناک جرائم کو انجام دينے والوں کي پہچان کي جائے اور ان کو ان کي اس ناپاک عمل کي سزا دي جائے?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله مکارم شيرازي مرجع تقليد نے ا?ج صبح قم ايران کے مسجد اعظم ميں اپنے فقہ کے درس خارج کے درميان حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے روز وفات کي مناسبت سے تعزيت پيش کرتے ہوئے ا?ن کريمہ خاتون کي فضائل و مصائب بيان کئے اور کہا : قم کي عوام اور دوسرے شہر کے لوگ بھي اس مقدس مقام کي حفاظت کريں اور اس شہر کے معنوي فضا سے فيضياب ہوں?

مرجع تقليد نے پاکستان ميں وہابي تشدد پسندوں کے ذريعہ بعض شيعوں کے قتل کئے جانے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ظلم کي مذمت کي ہے اور اس جرائم کو دردناک بتاتے ہوئے اظہار کيا : افسوس کي بات ہے کہ پاکستان کي حکومت اور عالمي برادي و ادارہ اس مسئلہ کو خفيف شمار کرتے ہوئے گذر جا رہے ہيں?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے انتہا پسند وہابيوں کي تشدد ا?ميز اقدام کي مذمت کرتے ہوئے بيان کيا : يہ لوگ کسي بھي طرح کي منطق و عقل نہي جانتے قانون کو نہي مانتے اور بي رحمانہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرتے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬