17 April 2012 - 17:38
News ID: 3989
فونت
آيت الله جوادي آملي :
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله جوادي آملي نے ايت شريفہ «إن جائکم فاسق بنبأ فتبينوا» کہ اگر فاسق تمھارے پاس خبر لے کر ائے تو تم اس کي تفتيش وتحقيق کرو ، اور بغير تفتيش وتحقيق کے اسے نہ ھرگز نہ مانو ، اس ايت کا مصداق قيام قيامت تک محفوظ ہے ، اس ايت ميں نباء اور خبر مثال طور پر ذکر ہوا ہے يعني يہ کہ اگر BBC نے کسي خبر کو نشر کيا تو تم بغير تحقيق کئے اسے نہ مان لو کيوں کہ ان کا کام ہي يہي ہے کہ غلط باتوں کو صحيح جلوہ دے ?
آيت الله جوادي آملي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، حضرت آيت الله جوادي آملي نے اج علماء وافاضل حوزہ علميہ قم کے مجمع ميں اپنے درس تفسير قران کريم ميں جو مسجد اعظم قم ميں منعقد ہوا سوره مبارکه شعراء کي تفسير کرتے ہوئے کہا : خدا وند متعال نے سورہ شعراء ميں اپنے سات پيغمبروں کي داستانيں بيان کي ہيں تاکہ پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ والہ وسلم کے لئے سکون کا سبب ہو اور دوسروں کے لئے عبرت کا مقام بھي رہے ?

BBC آيه «إن جائکم فاسق بنبأ فتبينوا» کا مصداق ہے

حوزہ علميہ قم ميں درس تفسير کے اس استاد نے ايت «إن جائکم فاسق بنبأ فتبينوا» کہ اگر فاسق تمھارے پاس خبر لے کر ائے تو تم اس کي تفتيش وتحقيق کرو بغير تفتيش وتحقيق کے اسے نہ ھرگز نہ مانو ، اس ايت کا مصداق قيام قيامت تک محفوظ ہے ، اس ايت ميں نباء اور خبر مثال طور پر ذکر ہوا ہے يعني يہ کہ اگر BBC نے کسي خبر کو نشر کيا تو تم بغير تحقيق کئے اسے نہ مان لو کيوں کہ ان کا کام ہي يہي ہے کہ غلط باتوں کو صحيح جلوہ ديں ?

انہوں نے مزيد کہا : موجودہ حالات ميں اپ ديکھ رہے ہيں کہ قوم لوط کے ماحول کو کس طرح پھيلايا جارہا ہے ، پہلے يہ کہتے ہيں کہ يہ کام انساني طبيعت و فطرت کا تقاضا ہے يہ وہي باتيں جسے قوم لوط کہا کرتے تھے کہ اي مومنين تم مقدس نمائي کرتے ہو اور کہنے کو کچھ بھي تمھارے پاس نہي ہے «إنهم أناس يتطهرون» ?

انہوں نے مزيد کہا : مرحوم بوعلي سے واقعہ منقول ہے کہ بعض حيوانوں کي انکھيں بند کر کے انہيں ان کے محارم سے قريب کيا گيا مگر جب ان کي انکھيں کھولي گئيں تو انہوں نے اتنا زيادہ خود کو زمين پر دے مارا کہ مرگئے ، حيوان بھي اس طرح کا کام نہي کرتے ? ہاں ممکن ہے جيسے کہ انسان غلط تعليم وتربيت کے نتيجے ميں بہک جاتے ہيں حيوانوں کو بھي غلط تربيت دے کر بہکا ديا جائے مگر يہ باتيں خدا کي بنائي ہوئي فطرت کے خلاف ہے ?

دھشت گردوں کو صلح نوبل کا انعام دينے والے قوم لوط کي بدکاريوں کو بھي معاشرے ميں پھيلانا چاھتے ہيں ?

حوزہ علميہ قم کے اس نامور استاد نے کہا : اشقي الاشقياء ، دنيا کي بدترين فرد کو صلح نوبل کا انعام دينے والوں سے اپ توقع رکھتے ہيں قوم لوط کے کردار کو معاشرے ميں رائج نہ کريں ؟ يہ لوگ جب جنگ کي اگ بھڑکانے والے اور سرکاري دھشت گردوں کو سلامتي کا انعام دے سکتے ہيں جبکہ کسي پر يہ بات پوشيدہ نہي کہ بعض فلسطيني کيمپس ميں پيدا ہوتے ہيں وہيں پلتے بڑھتے ہيں ، شادياں کرتے ہيں اور وہيں مرجاتے ہيں اور دفنا دئے جاتے ہيں اور جن لوگوں نے انہيں يہ منحوس دن ديکھائے ہيں انہيں صلح نوبل کا انعام ديا جاتا ہے ?

اپ نے ايت «و لا تبخسوا الناس اشياءهم» کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : يہ ايت کريمہ بھي گفتگو کا مجموعہ ہے يہ فقط خريد وفروش سے ہي متعلق نہي ہے بلکہ وہ استاد جو بغير مطالعہ کے کلاس لے ، وہ مقرر جو بغير مطالعہ کئے تقرير کرے ، جو بغير کچھ پڑھے قلم ہاتھوں ميں اٹھا لے ، وہ ملازم جو بغير مہارت کے کرسي پر بيٹھ جائے تمام يہ لوگ اس ايت شريفہ کا مصداق ہيں ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬