08 May 2012 - 17:06
News ID: 4054
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي نے بدھ کي صبح ملک کے ہزاروں اساتذہ سے خطاب ميں علم و دانش اور انساني کمالات پر استوار ايک نماياں معاشرے کي تشکيل ميں استاد کے اہم مقام اور عديم المثال کردار پر روشني ڈالي?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے بدھ کي صبح ملک کے ہزاروں اساتذہ سے خطاب ميں علم و دانش اور انساني کمالات پر استوار ايک نماياں معاشرے کي تشکيل ميں استاد کے اہم مقام اور عديم المثال کردار پر روشني ڈالتے ہوئے، تعليم و تربيت کے شعبے ميں بنيادي تبديلي کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے دقيق برنامہ ريزي کي ضرورت پر زور ديا?

قائد انقلاب اسلامي نے پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ ايراني عوام جمعے کو ايک بار پھر ميدان ميں اتر کر اپني مثالي ہوشياري، بصيرت اور موقعہ شناسي کا مظاہرہ کريں گے?

يوم استاد کي مناسبت سے ملاقات کے لئے ملک بھر سے آنے والے اساتذہ سے خطاب ميں قائد انقلاب اسلامي نے يوم استاد کي مبارک باد پيش کي اور استاد آيت اللہ مطہري شہيد کو ياد کيا جن کي شہادت کے دن کو ايران ميں يوم استاد کے طور پر منايا جاتا ہے? آپ نے فرمايا کہ استاد کي سب سے اہم خصوصيت يہ ہے کہ بے پناہ صلاحيت و استعداد اور احساسات و جذبات کے حامل افراد اسے سونپے جاتے ہيں اور استاد کي محنت اور تخليقي صلاحيت ان بچوں اور نوجوانوں کو نامور مفکر، صالح انسان اور دانا و توانا فرد ميں تبديل کر سکتي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے عوام الناس، تعليم و تربيت کے شعبے اور خود اساتذہ کو استاد کے مقام و مرتبے کي قدرداني کي سفارش کي اور فرمايا کہ استاد کي صحيح، مدبرانہ اور ہمدردانہ کارکردگي يقيني طور پر معاشرے ميں بڑي مستحکم بنيادوں کي تعمير کر سکتي ہے جس کے نتيجے ميں گوناگوں ثقافتي اور اخلاقي مشکلات خود بخود حل ہو سکتي ہيں?

آپ نے ملک ميں وزارت تعليم و تربيت کي کارکردگي کے دائرے کي وسعت اور دور دراز کے خطوں تک اس کي سرگرميوں کا حوالہ ديتے ہوئے اس وزارت کي انتہائي سنگين ذمہ داريوں کا ذکر کيا? آپ نے فرمايا کہ حاليہ برسوں ميں تعليم و تربيت کے شعبے ميں قابل قدر کام انجام ديئے گئے ہيں جن ميں سب سے اہم بنيادي تبديلي کي دستاويز کي تدوين ہے تاہم اب سب سے اہم ذمہ داري تبديلي کي اس دستاويز کو عملي جامہ پہنانا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ تعليم و تربيت کے شعبے ميں بنيادي تبديلي کي اس دستاويز پر عملدرآمد کے لئے صحيح منصوبہ بندي، روڈ ميپ کي تدوين اور اس پر باريک بيني کے ساتھ عمل آوري ضروري ہے، يہاں تک کہ معينہ اہداف تک رسائي حاصل ہو جائے?

قائد انقلاب اسلامي نے ملک ميں تعليم و تربيت کے شعبے کي حياتي اہميت کا ذکر کيا اور نوجوان نسل کي صحيح تربيت اور معاشرے ميں اخلاقي خوبيوں کي ترويج ميں اس کي بنيادي حيثيت کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ تعليم و تربيت کے شعبے کو چاہئے کہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل متعارف کرائے اور بچوں اور نوجوانوں کے لئے بہترين نمونہ عمل شہداء ہيں?

آپ نے فرمايا کہ شہدا کي اعلي صفات اور اخلاق منجملہ ان کي غيرت، ہمت، صداقت، ايثار، اعلي بصيرت، والدين، احباب اور ديگر افراد کے ساتھ بہترين معاشرت کو آج کي نوجوان نسل کے سامنے پيش کرنا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ تعليم و تربيت کے شعبے کے علاوہ تشہيراتي اداروں، قومي نشرياتي ادارے، حکومتي اداروں اور علمائے کرام پر بھي معاشرے ميں اچھے نمونہ عمل کو متعارف کرانے کے سلسلے ميں اہم ذمہ دارياں ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں نويں پارليمنٹ کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ ايراني قوم نے ہميشہ بڑي ہوشياري کے ساتھ اور بروقت اقدام کيا ہے جس کي نماياں مثال اسفند کے مہينے (فروري-مارچ) ميں پارليماني انتخابات کے پہلے مرحلے ميں عوام کي وسيع اور درخشاں شرکت ہے، عوام کي اس موقعہ شناسي نے اپنا اثر بھي دکھايا? قائد انقلاب اسلامي کے بقول ابھي پارليماني انتخابات کا عمل پوري طرح مکمل نہيں ہوا ہے چنانچہ ملت ايران جمعہ چار مئي کو ايک اور بڑا قدم اٹھائے گي اور پولنگ مراکز پر پہنچ کر نويں پارليمنٹ کا کام مکمل کرے گي اور دنيا کے سامنے ايک بار پھر اپني موقعہ شناسي کا ثبوت پيش کرے گي?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ دنيا کے موجودہ حالات ميں قوموں کو چاہئے کہ کاميابي حاصل کرنے کے لئے پوري ہوشياري کے ساتھ ميدان ميں ڈٹي رہيں اور اپني صلاحيتوں کو بروئے کار لائيں? آپ نے فرمايا کہ اللہ تعالي کے لطف سے ملت ايران ميدان ميں موجود ہے اور بصيرت و موقعہ شناسي سے کام لے رہي ہے، اسے اپنے دشمن کي پوري شناخت ہے چنانچہ اس کے رياکارانہ اظہار دوستي کے فريب ميں آنے والي نہيں ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے انتخابات کو ميدان ميں عوام الناس کي موجودگي کا مظہر قرار ديا اور فرمايا کہ مادي طاقتوں کے مابين جاري رسہ کشي کے دوران ملت ايران اپنے اور اپني آئندہ نسلوں کے حقوق کے دفاع کے لئے مسلسل ميدان ميں موجود رہے اور اپني ہوشياري اور بيداري کو قائم رکھے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ملت ايران کا مستقبل انتہائي تابناک ہے اور اللہ تعالي کے فضل سے اسلامي جمہوريہ ايران کا مستقبل اس کے زمانہ حال سے بہتر ہوگا?

اس ملاقات کے موقعہ پر قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل وزير تعليم و تربيت جناب حاجي بابائي نے تعليم و تربيت کے شعبے ميں بنيادي تبديلي کي دستاويز کي منظوري کا ذکر کيا اور کہا کہ اس دستاويز پر عملدرآمد کے لئے دار الحکومت ميں بارہ ورکنگ گروپ اور پورے ملک ميں سات سو پچاس کميشن تشکيل ديئے گئے ہيں?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬