08 May 2012 - 14:52
News ID: 4071
فونت
حجت الاسلام مقتدي صدر:
رسا نيوزايجنسي - صدر تحريک عراق کے سينئر ليڈر نے ايران اورعراق کو دوبدن ميں ايک جان بتاتے ہوئے کہا مگر دونوں ايک دوسرے کے داخلي مسائل ميں مداخلت نہي کرتے ?
حجت الاسلام مقتدي صدر

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، صدر تحريک عراق کے سربراہ حجت الاسلام سيد مقتدي صدر نے ايران وعراق کے اپسي رابطے کے حوالے سے اس تحريک کے ماننے والے کے ايک سوال کے جواب ميں کہا : ايران اورعراق دوبدن ميں ايک جان ہيں مگردونوں ايک دوسرے کے داخلي مسائل ميں مداخلت نہي کرتے بلکہ دونوں ہي مستقل حکومتيں شمار کي جاتي ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا : تمام اسلامي اور عربي ممالک بھي اسي طرح ہيں مگر اس کا مطلب ھرگز يہ نہي کہ ايک دوسرے کے داخلي مسائل اور ان کے فيصلوں ميں مداخلت کرتے ہيں ?

صدر تحريک کے سربراہ نے انقلاب بحرين کے حوالے سے کئے گئے ايک دوسرے سوال کے جواب ميں کہا : بحريني حکومت کوشش ميں ہے کہ عوامي انقلاب کو دبا ڈالے اور اسي لئے وہ قومي اتحاد کو چوٹ پہونچا رہے ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا : اميد ہے کہ يہ اقدامات انقلابيوں کو ايک دوسرے سے جدا نہ کرپائيں گے اور وہ گذشتہ برس کي طرح انقلاب کو باقي رکھيں گے يہاں تک کہ ظلم صفحہ ھستي سے مٹ جائے گا اور انہيں ازادي نصيب ہوگي ?

مقتدي صدر نے بحرينيوں کے صبر کو سراہتے ہوئے کہا : ھم نے بحرينيوں کي طرح کسي بھي قوم کو صابر نہي پايا اور يہي صبر واستقامت دشمن کے خوف کا سبب ہے ، اس نے ان کي بنياديں ہلا کر رکھ ديں ہيں جو انقلابيوں کي حقانيت کي دليل ہے ?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬