12 May 2012 - 20:17
News ID: 4093
فونت
آيت الله جوادي آملي:
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله جوادي آملي نے بحرين کے حکام کي طرف سے ہو رہے ظلم و جنايت کي مذمت کرتے ہوئے ان کي نجات ان امور کو ترک کرنے ميں ہي جانا ہے اور ان کو خبر دار کيا ہے کہ اس طرح کے جرائم کو جاري رکھ کر وہ اپني بنياد ختم کر رہے ہيں ?
آيت الله جوادي آملي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حوزہ علميہ قم ايران ميں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے گذشتہ روز اسراء عالمي وحياني سينٹر ميں منعقدہ تقريب ميں اس تاکيد کے ساتھ کہ ھم لوگ علماء و شہداء کے راستہ کو پوري طرح پہچاننے کے بعد ان کے راستہ کو جاري رکھيں ، وضاحت کي : اگر ھم لوگ چاہتے ہيں کہ سيدھا راستہ حاصل ہو جائے اور کاميابي ملے اور گمراہي و ضلالت کي طرف نہ بھٹکوں تو علماء اور شہدا کے راستہ کو جاري رکھوں ?

انہوں نے شہدا کے مقام و منزلت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شہدا نے صراط مستقيم و بہشت کے مزہ کو چکھا ہے اور اس کي طرف پرواز کي ہے اور جو لوگ بھي شہدا کے راستہ کو صحيح طور سے کمال کے ساتھ اختيار کرنا چاہتے ہيں تو وہ اس طرح سے قدم بڑھائيں کہ بہشت کي لذت اور سيدھے راستہ کو محسوس کريں تا کہ مستحکم قدم اٹھائيں ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج کے استاد نے شہدا کے راستہ کو حق اور فضيلت کا راستہ جانا ہے اور وضاحت کي : حق کا راستہ وہي اھل بيت معصومين عليہم السلام کا راستہ ہے کہ جہاں بھي معصوم کا مبارک وجود ہوگا اسي جگہ پہ حق ہے اور جہان بھي حق ہے امام و معصوم عليہم السلام وہاں ہيں اور شہدا نے اچھي طرح اپني بصيرت کے ذريعہ اس راستہ کو حاصل کيا اور اس کو جاري رکھا اور بلند مقام حاصل کي ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬