16 May 2012 - 12:17
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4102
فونت
کوثر قرآن کانفرنس ميں بيان ہوا :
رسا نيوزايجنسي - ايم ڈبليو ايم کے سنيئر ممبرحجت الاسلام ابوذرمہدوي نے " کوثر قرآن" کانفرنس ميں سيرت سيدہ زہراء (س) کو تربيت اولاد ميں درّ بے بہا بيان کيا ?
کوثر قرآن کانفرنس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، وحدت مسلمين پاکستان شعبہ خواتين لاہور ڈويژن کے زير اہتمام الحمراء ہال لاہور ميں يوم مادر و خواتين کے موقع پر " کوثر قرآن" کے نام سے ايک کانفرنس کا انعقاد کيا گيا جس ميں کثير تعداد ميں خواتين نے شرکت کي ?

اس کانفرنس ميں پاکستان کي نامور مذہبي، سياسي اور سماجي شخصيتوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا : حضرت سيدہ زہراء (س) جيسي ہستيوں کي سيرت مقدسہ کو ھميں عالمي سطح پر روشناس کرانے کي ضرورت ہے ?

ايم ڈبليو ايم کے مرکزي سکريٹري اخلاقيات حجت الاسلام ابوذر مہدوي نے تربيت اولاد کو ايک اہم فريضہ شمار کرتے ہوئے کہا : حضرت سيدہ زہراء (س) کي سيرت مقدسہ اصول تربيت اولاد کے ميدان ميں مشعل راہ کے مانند ہيں ?

حجت الاسلام امين شہيدي نے اپنے خطاب ميں کہتے ہوئے کہ آج کا دن اپني اہميت کے لحاظ سے نہايت مقدس دن ہے ، چاہے اس کي نسبت سيدہ زہراء (س) کي جانب دي جائے يا اسے يوم مادر کا نام سے ياد کيا جائے تاکيد کي : اس دن کا محور ہر دو صورتوں ميں دختر رسول (ص) ہي ہيں ?

انہوں مزيد کہا : فاطمہ الزھراء (س) خواتين عالم کي سردار ہيں اور حسين ابن علي عليھما اسلام کي ماں ہيں ?

ايم ڈبليو ايم کے صوبائي جنرل سکريٹري حجت الاسلام عبدالخالق اسدي نے لفظ سيد? النساء العالمين کے تفسير کرتے ہوئے کہا : فاطمہ وہ ہستي ہيں جن کي شخصيت کو زندگي کے جس پہلو سے ديکھا جائے کمال پر فائز نظر آئے ?

صوبائي اسمبلي رکن محترمہ ثمينہ خاور حيات نے يہ کہتے ہوئے کہ اسلام نے عورت کو معاشرے ميں عزت ومنزلت کے مقام پر فائز کيا تاکيد کي : سيدہ فاطمہ الزھراء (س) وہ ہستي ہيں جن کے احترام ميں نبي اکرم حضرت محمد مصطفي (ص) کھڑے ہو جاتے اور انہيں اپني مسند پر بٹھاتے ?

انہوں نے مزيد کہا : ضرورت اس امر کي ہے ہم ايسي ہستيوں کو عالمي سطح پر روشناس کرائيں اور يوم مادر ، يوم فاطمہ (س) کے نام سے سرکاري سطح پر منايا جانا جائے?

جماعت اسلامي پاکستان کي سابقہ رکن قومي اسمبلي محترمہ سمعيہ راحيلہ قاضي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ عورت کا احترام تمام مہذب معاشروں کا شعار ہے کہا : سيدہ زہراء (س) کي زندگي خواتين کے لئے ايسا نمونہ عمل ہے جيسے نبي پاک (ص) کي سيرت طيبہ انسانيت کے لئے اسوہ و مشعل راہ ہے?

پيپلز پارٹي کي رکن صوبائي اسمبلي محترمہ سيدہ عظمي? بخاري نے حضرت فاطمہ (س) کا دختر رسول خدا (ص) ، زوجہ علي المرتضي? اور مادرِ حسنين ہونا ان کي عظمت کي دليل جانا ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬