16 May 2012 - 23:22
News ID: 4113
فونت
گارڈين نے لکھا :
رسا نيوزايجنسي – انگلينڈ کے نيوز پيپر گارڈين نے تاکيد کي کہ سعودي - بحريني اتحاد ٹوٹنے ميں ايراني - سعودي مخالف پروگرام کا شک وشبہ ہے ?
سعودي - بحريني

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، انگلينڈ کے نيوز پيپر گارڈين نے لکھا کہ اطراف خليج فارس کے عرب ممالک نے گذشتہ تيس برسوں ميں قابل توجہ ترقي نہي کي جبکہ سعوديوں کي من ماني نے ان ممالک کے متحد کرنسي پروگرام پر روک لگا دي ہے ?

اس نيوز پيپر نے مزيد تحرير کيا : امارات کے سياسي تجزيہ نگارعبد الخالق عبدالله کا کہنا ہے کہ علاقے کے تمام عرب ممالک متحد ہونے کے موافق نہي ہيں ?

خليج کے چھ ممالک کي رياض ميں ہونے والي ميٹنگ سے پہلے پيش گوئي کي جارہي تھي کہ ان ممالک کے اتحاد کا اعلان کيا جائے گا مگر يہ فيصلے دسمبر ميں ہونے والي ميٹنگ تک ملتوي ہوگيا ?

گارڈين نے اس فيصلے کے ملتوي ہونے ميں ايراني پارليمنٹ ممبروں کي باتوں کي جھلک موجود ہونے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا : ايراني پارليمنٹ نے عرب ممالک کے اس اقدام سے خليج کے مزيد نامن ہونے اور اس نامعقول فيصلہ سے بحرينيوں کے عزم وارادے ميں اضافہ کے اسباب بيان کئے تھے ?

بحرين کي شيعہ سياسي پارٹي الوفاق نيشل بحرين کے جنرل سکريٹري شيخ علي سلمان نے سعوديہ – بحرين اتحاد پروجيکٹ پر شديد تنقيد کرتے ہوئے تاکيد تھي کہ يہ اقدام کے سلسلے ميں علاقے کے تمام عرب ممالک ميں رفرنڈم کيا جائے ?

اس سے پہلے بھي القدس العربي پيپر نے ايک رپورٹ ميں تحرير کيا تھا : بحرين اور سعوديہ کے درميان اتحاد اس صورت ميں نتيجہ بخش ہوگا کہ جب دونوں ملتيں اس اقدام سے راضي ہوں اور رفرنڈم برگزار کيا جائے ، اس کے علاوہ بحرين کا سعوديہ سے الحاق طاقت کے بل بوتے پر ہوگا جس کے خراب نتائج سے روبرو ہوں گے ?

القدس العربي نيوز پيپر نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ بحرينيوں کو سعوديوں سے ملحق ہونے ميں کوِئي دلچسپي نہي تاکيد کي : واضح ہے کہ سعودي جس نے ھزاروں فوجي بحرين کي موجودہ حکومت کي حفاظت کے لئے روانہ کيا ہے اور شيعہ اکثريت کے ہاتھوں موجودہ حکومت کے گرنے سے خوف مند ہے ، اتحاد والحاق کے ذريعہ منامہ ميں موجود حاکم خاندان کي حکومت کي حفاظت کرنا چاھتا ہے ?

القدس العربي نے مزيد لکھا : سب سے اھم بات يہ ہے کہ سعوديہ اصلاح طلب اعتراضات کو شيعہ نشين علاقے الشرقيہ ، جہاں سعودي کے پيٹرول کے کنويں موجود ہيں تک پہونچے سے سخت حراساں ہے ?

گارڈين نے اس اقدام سے بحريني سياسي پارٹيوں کي ناراضگي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : بحريني نظام مخالف سب سے بڑي شيعہ پارٹي الوافق نيشل سعوديوں کي بحرين ميں موجودگي اور اتحاد کي سخت مخالف ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬