30 May 2012 - 14:25
News ID: 4171
فونت
جنايت الحولہ کي محکوميت کے بہانے ؛
رسا نيوزايجنسي – فرانس ، انگلينڈ ، ا?سٹريليا ، جرمن ، کينيڈا ، اسپين اور اٹلي نے جنايت الحولہ کي محکوميت کے بہانے سوريہ کے سفراء کو نکال ديا ?
الحولہ سوريہ

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مغربي ممالک نے حکومت بشار اسد پر مزيد دباو ڈالنے اور ايک دوسري نفسياتي جنگ چھيڑنے کي غرض سے حقوق بشر اور جنايت الحولہ کي محکوميت کے بہانے سوريہ کے سفراء کا اخراج کرديا ?

الجزيرہ کي رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدرجمھوريہ نے اعلان کيا پيريس سے سوريہ کے سفير کو نکال ديا گيا ?

فرانس کے وزيرخارجہ نے اپنے بيان ميں سوريہ کے صدر جمھوريہ بشار اسد سے حکومت سے کنارہ گيري کا مطالبہ کيا ?

فاکس نيوزنے انگلينڈ کے وزارت خارجہ کے حوالے سے تحرير کيا : لندن نے 3 سورين ڈپلوميٹ کو الحولہ حادثہ کي بنياد پرنکال ديا ?

جرمن حکومت نے بھي الحولہ حادثہ کو بنياد بناتے ہوئے سوريہ کے سفير کو نکالنے کي خبر دي ہے ?

رويٹرز کي رپورٹ کے مطابق ، حادثہ شھر الحولہ کے بہانے مغربي ممالک سے سوريہ کے سفراء کو نکالے جانے کے تسلسل ميں اسپن اور اٹلي حکومت نے بھي سوريہ سفراء کو نکالے جانے کي اطلاع دي ?

اسٹريليا کے وزير خارجہ نے بھي اعلان کيا اسٹريليا نے سورين ڈپلوميٹ جودت علي کو اسٹريليا سے نکال ديا ہے ?

مغربي ممالک کوشش ميں ہيں کہ اس نفسياتي جنگ کے ذريعہ " الحولہ " حادثہ کو بشار اسد حکومت کے کاندھوں پر ڈال ديں جبکہ اس حادثہ ميں حکومت مخالفين کا ہاتھ اشکار ہوچکا ہے ?

قابل ذکر ہے کہ سوريہ ميں انجام پانے والي نئي جنايتوں ميں جمعہ کے دن الحولہ ميں 100 افراد مارے گئے اور ان تمام کے سر ان کے تنوں سے جدا کردئے گئے جس ميں سے دس سال سے کم کے 35 بچے بھي شامل ہيں ?

المنار کي رپورٹ کے مطابق ، سوريہ کے وزير خارجہ نے اقوام متحدہ کے سلامتي کونسل کو لکھے ہوئے خط ميں اس حادثہ کا ذمہ دار دھشت گرد گروپ کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ وہ عنقريب اين جنايتکاروں کو ڈھونڈھ نکاليں گے اور انہيں عدالت کے حوالے کريں گے ?




تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬