23 June 2016 - 00:00
News ID: 422420
فونت
حجت الاسلام سبطین سبزواری:
شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر نے کہا: یزید کیخلاف تحریک کربلا سے عالمگیر انقلاب برپا کرنیوالے تیسرے تاجدار امامت، حضرت امام حسین علیہ السلام بھی امام حسنؑ کی امامت کے دس سال کے دوران ان کی سرپرستی اور تربیت میں رہے۔
حجت الاسلام سبطین سبزواری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سبطین سبزواری نے جشن ولادت امام حسن میں ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسن نے اپنی پوری حیات خدمت اسلام میں صرف کردی ۔

 

شیعہ علما کونسل پنجاب کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دوسرے تاجدار امامت کی سیرت و کردار میں پیغمبر گرامی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کا عکس نظر آتا ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی خدمت اسلام میں لگادی کہا: آپ نے امت کو تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے صلح کرلی، جس کے اثرات صلح حدیبیہ کی طرح مثبت ہی رہے اور امت کی تقویت کا باعث بنے ۔

 

حجت الاسلام سبزواری نے یہ بتاتے ہوئے کہ یزید کیخلاف تحریک کربلا سے عالمگیر انقلاب برپا کرنیوالے تیسرے تاجدار امامت، حضرت امام حسین علیہ السلام بھی امام حسنؑ کی امامت کے دس سال کے دوران ان کی سرپرستی اور تربیت میں رہے کہا: شہادت امام علی علیہ السلام ، امام حسن علیہ السلام کی صلح تاریخی واقعہ ہے، جس نے امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور صلح کے بعد کے اثرات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ صلح حدیبیہ کے برابر نتائج کی حامل تھی۔ جس سے ثابت ہوا ہے کہ جنگ ہر مسئلے کا حل نہیں۔ اپنی شرائط کے ساتھ صلح بھی معاشرے میں اچھے اثرات مرتب کرتی ہے اور جو شرائط اس صلح میں رکھی گئی تھیں وہ روشن فتح ہے کیونکہ قرآن و سنت کی پاسداری، جان و مال کے تحفظ اور ولی عہد مقرر نہ کرنے کی شرائط طے کروالی گئی تھیں۔

 

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام حسن علیہ السلام، دوسرے امام اور پانچویں معصوم ہیں، جن کی تربیت خود رسول خدا نے کی اور اپنی محبت سے سرفراز فرمایا نیز مختلف احادیث مبارکہ میں اپنے دونوں نواسوں حسنؑ و حسینؑ کے فضائل بیان فرمائے  کہا: رسالت ماب کبھی انہیں نوجوانان جنت کا سردار قرار دیا تو کبھی مدینہ کی گلیوں میں اپنے کندھوں پر اٹھا کر دنیا کو بتلایا کہ دونوں شہزادے انہیں کتنے پیارے ہیں۔

 

شیعہ علما کونسل پنجاب کے جنرل سکریٹری مزید بیان کیا: آج کے دور میں ہمیں سیرت امام حسنؑ پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے تاکہ اسلام کو مضبوط کیا جاسکے اور باہمی اختلافات پر توانائیاں خرچ کرنے کی بجائے اتحاد کی قوت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬