03 July 2016 - 18:44
News ID: 422461
فونت
فلسطین فاونڈیشن ملتان پاکستان:
فلسطین فاونڈیشن ملتان پاکستان کے رہنمائوں نے عرب حکمرانوں کے اسرائیل سے بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش کا اظھار کیا ۔
فلسطین فاونڈیشن پاکستان

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فائونڈیشن ملتان پاکستان کے رہنمائوں قاضی نادر حسین علوی، مجاہد عباس گردیزی، رائو عارف رضوی، سید محمد علی رضوی، ایم سلیم راجہ، شیخ ایاز علی اور قاری ابوبکر نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا: عرب حکمرانوں کے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات تشویشناک ہیں ۔

 

فلسطین فاونڈیشن پاکستان ملتان کے رہنمائوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایک طرف تو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی چیرہ دستیاں او ر مظالم کی داستان ہے تو دوسری جانب افسوس ناک اور ابتر صورتحال یہ ہے کہ مسلم دنیا کے حکمران القدس کو فراموش کر بیٹھے ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت تو درکنار حالات اس قدر ابتر ہو چکے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کی عرب ریاستیں اور ان کے بادشاہ حکمران کہیں خفیہ اور کہیں اعلانیہ طور پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرنے پر تلے ہوئے ہیں کہا: قبلہ اول پر سودے بازی کی جا رہی ہے، عرب حکمران اسرائیل کو یقین دہانی کروا چکے ہیں کہ القدس صیہونیوں کو دے دیا جائے گا، جبکہ اس کے برعکس پوری ملت فلسطین قبلہ اول کے دفاع کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر رہی ہے۔

 

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عرب حکمرانوں کے غاصب اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات یقینا تشویش کا باعث ہیں کہ جس کی بدولت اسرائیل نے اپنے مظالم کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے کہا: مسلم حکمرانوں کی اس بے حسی کے باعث صورتحال یہ ہے کہ غزہ کی پٹی کہ جہاں اٹھارہ لاکھ سے زائد فلسطینی آباد ہیں آج دس سال کا عرصہ بیت جانے کے باوجود شدید محاصرے میں ہے، زندگی تنگ ہو چکی ہے، غذائی اجناس اور ادویات ناپید ہو چکی ہیں، دنیا بھر کے حریت پسندوں کی جانب سے بھیجی جانے والے امداد کو بھی غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، اس سے بڑھ کر صورتحال یہ ہے کہ صیہونی دہشت گردو ں کو سرکاری سرپرستی میں کھلا چھوڑ دیا گیا ہے اور مظلوم فلسطینیوں کو آئے روز کسی نہ کسی طریقے سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہاہے ۔

 

فلسطین فاونڈیشن پاکستان ملتان کے رہنمائوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ قبلہ اول مکمل طور پر صیہونی شنکجہ میں یر غمال بن چکا ہے کہا: فلسطینیوں کو اجازت نہیں کہ قبلہ اول میں نماز ادا کر سکیں، البتہ اسی صورتحال کے ساتھ ساتھ گذشتہ سات ماہ سے فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک جسے تیسری تحریک انتفاضہ کہا جا رہا ہے تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہے اور اب تک تین سو سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں لیکن قبلہ اول کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے پر تیار نہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا: مسلم ممالک کو یکجا ہوکر مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے  ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬