16 July 2016 - 10:04
News ID: 422504
فونت
شیعہ علما کونسل پاکستان:
شیعہ علماء کونسل کا اعلی سطحی وفد کی حجت الاسلام عارف واحدی کی سربراہی میں ڈیرہ اسماعیل خان آمد شہید شاہد شیرازی کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی گئی ۔
شیعہ علما کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے ایک وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید سید شاھد عباس شیرازی ایڈووکیٹ کے گھر جا کر ان کے والد سید مشتاق حسین شیرازی سے تعزیت پیش کی ۔

اس تعزیتی ملاقات میں شہید کے دونوں بھائی، ماموں اور دیگر ورثا اور رشتہ دار بھی موجود تھے ۔

وفد کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام حسین واحدی، حجت الاسلام محمد رمضان توقیر ، حجت الاسلام حمید حسین امامی، مقامی علمائے کرام اور عمائدین پر مشتمل تھا ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے قائد محترم حجت الاسلام ساجد علی نقوی کی طرف سے بھی پیغام پہنچایا ، تعزیت اور فاتحہ کے بعد اس سانحہ پر تفصیلی گفتگو ھوئی، کیس کی نوعیت، تفتیش میں پیشرفت اور مشکلات پر مشاورت ھوئی، اس کے علاوہ بعض اھم امور پر انتہائی ضروری گفتگو اور مشاورت کی گئی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬