16 July 2016 - 10:14
News ID: 422505
فونت
وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : مکتب تشیع میں اختلافات پیدا کرنے کی سازش کو ناکام کرنے کے لئے سب لوگوں کو عملی صورت اپنانا چاہیئے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید شاہد شیرازی کے جنازے میں پیش آنیوالا واقعہ افسوس ناک، عبرت ناک اور قابل مذمت واقعہ ہے ۔ 

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : اس واقعہ کی آڑ میں جس طرح سوشل میڈیا پر ملت کی تذلیل، تہمت اور الزام تراشی کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا، اس کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : اس اقدام سے علماء کی بےاحترامی اور بڑھی ہے اور مکتب تشیع میں اختلافات پیدا کرنے کی سازش کی گئی ہے، جو کہ افسوسناک عمل ہے۔

اپنے ایک بیان میں حجت الاسلام ناصر عباس نے کہا : پاکستان کے ایک بزرگ عالم دین نے اپنی تحقیقات کے نیتجے میں کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید شاہد شیرازی کے جنازے میں پیش آنے والے واقعے میں کسی تنظیم کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس بزرگ عالم دین کے مطابق اس افسوس ناک واقعہ کے ذمہ دار عام لوگ تھے، جنہوں نے قابل مذمت اقدام کیا ۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام عاشقان اہلبیت (ع) سب سے اپیل کی ہے کہ آپس میں الجھاو پیدا نہ کریں اور سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈا مہم کو سب مل کر فی الفور روکیں اور ناکام بنائیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬