23 July 2016 - 07:36
News ID: 422539
فونت
ٹارگٹ کلنگ اور نیشنل پلان کی آڑ میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ متاثرہ مکتب فکر ملت جعفریہ کیخلاف حکومتی انتقامی کارروائیوں کیخلاف ۱۳ مئی سے جاری بھوک ہڑتال تحریک پر حکومتی بے حسی کیخلاف ملک بھر کی ۷۰ سے زائد اہم شاہراہوں پر علامتی دھرنے دیئے گئے، جو رات گئے تک جاری رہا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان


ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کے سربراہ حجت الاسلام راجا ناصر عباس کی کال پر مرکزی سرکلر روڈ پر احتجاجی دھرنا و مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

حیدری چوک کے سامنے سرکلر روڈ کو مکمل طور پر بعد از نماز جمعہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، جبکہ چار بجے باقاعدہ طور پر احتجاج و مجلس عزا کا آغاز ہوا۔

 ڈیرہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ سرکلر روڈ پر گھنٹوں پر محیط مجلس و احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا ہو۔

اسی طرح مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کے اعلان پر ملت تشیع کی طرف سے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا گیا اور ٹریفک کی آمد و رفت کو تمام اطراف سے روک دیا گیا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے کی۔ ان کے علاوہ علما و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ٹارگٹ کلنگ اور نیشنل پلان کی آڑ میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ متاثرہ مکتب فکر ملت جعفریہ کیخلاف حکومتی انتقامی کارروائیوں کیخلاف ۱۳ مئی سے جاری بھوک ہڑتال تحریک پر حکومتی بے حسی کیخلاف ملک بھر کی ۷۰ سے زائد اہم شاہراہوں پر علامتی دھرنے دیئے گئے، جو رات گئے تک جاری رہا۔

اس دھرنے میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں مال روڈ پر اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دیا گیا۔

لاہور میں ہونیوالے دھرنے کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے کی۔ دھرنے میں حجت الاسلام حسن ہمدانی، حجت الاسلام سید حیدر علی الموسوی، حجت الاسلام ابوذر مہدوی، حجت الاسلام سید بشیر حسین رضوی، حجت الاسلام سید مبارک علی الموسوی، حجت الاسلام سید وقار الحسنین نقوی بھی شریک ہوئے۔

اسی طرح بلتستان میں بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس سلسلے میں رندو ڈمبوداس میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور گلگت اسکردو روڈ پر دھرنا دیا اور دھرنے سے مقامی علماء نے خطاب کیا۔

گلگت اسکردو روڈ پر بشو کے مقام پر بھی جوانوں نے روڈ پر دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔

اسی سلسلے میں گمبہ اسکردو میں مین بازار میں جوان اور عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی دھرنا دیا۔

اسکردو یادگار چوک پر مرکزی دھرنا یادگار شہداء اسکردو پر دیا گیا جس میں علماء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی دھرنے سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا۔

اسکردو مرکزی دھرنے میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ اسکردو شہر کو کالج روڈ اور حسین چوک کے مقام پر مظاہرین نے بلاک کیا۔

اس کے علاوہ گول کے مقام پر گانچھے اور سیاچن کے روڈ کو بلاک کر دیا گیا اور جوانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔

دوسری طرف کھرمنگ میں بھی مختلف مقامات پر احتجاجی پروگرامات کا سلسلہ جاری رہا۔

کھرمنگ میں شیخ اکبر رجائی اور دیگر علمائے کرام کی قیادت میں کرگل لداخ روڈ پر دھرنا دیا گیا اور اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی گئی۔ بلتستان کے دیگر مقامات کی طرح شگر میں علماء اور جوانوں نے کے ٹو جانے والی شاہراہ پر دھرنا دیا۔

یادگار شہداء اسکردو پر جاری مرکزی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ انکے علاوہ ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری، شیخ حسن جوہری، شیخ مبارک علی عارفی، شیخ ذوالفقار، شیخ محمد علی، شیخ غلام حسن عابدی، شفقت غازی اور حاجی ابراہیم نے خطاب کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬