27 July 2016 - 08:37
News ID: 422552
فونت
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : توشعبہ صحافت کو آج بھی ویسے ہی جذبے اور ذمہ داری کی ضرورت ہے جو نظامی برادران نے پروان چڑھائی۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی مرحوم مجید نظامی کی برسی کے موقع پر نوائے وقت گروپ کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا : مجید نظامی دنیائے صحافت کا ایک درخشاں ستارہ ہے، جن کی قومی اور صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مثبت صحافت اور نظریاتی صحافت کو متعارف کر نے میں ان کا اہم کر دار تھا۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : حمید نظامی مرحوم اور مجید نظامی مرحوم نے جس ذمہ دارطریقے سے شعبہ صحافت میں مثبت انداز میں کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : اگر موجودہ حالات کا جائزہ لیا جائے توشعبہ صحافت کو آج بھی ویسے ہی جذبے اور ذمہ داری کی ضرورت ہے جو نظامی برادران نے پروان چڑھائی۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے تاکید کی : جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے حوالے سے جس موقف پر نوائے وقت گروپ ڈٹا رہا اور آج بھی قائم ہے وہ قابل تعریف ہے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : شعبہ صحافت میں جس جرات کا مظاہرہ مجید نظامی کے دور میں نوائے وقت گروپ نے ادا کیا امید ہے کہ مستقبل میں بھی نوائے وقت گروپ اس اعزاز اور معیار صحافت کو برقرار رکھے گا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬