27 July 2016 - 08:50
News ID: 422555
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : وطن عزیز کے استحکام، سالمیت اور بقاء کے لیے دہشت گردوں کی بیخ کنی اولین ضرورت ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں حساس ادارے کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : ایسی کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری اور موثر آپریشن کا آغاز کیا جائے جو نام بدل کر اب بھی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ملک دشمن عناصر کی آنکھوں میں ہر وہ طاقت کھٹکتی ہے جس وطن عزیز کے استحکام اور دفاع میں پیش پیش ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : ملکی مفادات کے منافی سرگرم عناصر ماہ رمضان کے دوران جہاد فی سبیل اللہ کے نام پر سر عام چندے وصول کرتے رہے ہیں۔ حکومت ان افراد سے پوری طرح آگاہ ہے جو ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے لیے فرقہ واریت، لسانیت اور نفرتوں کے بیج بونے میں مصروف ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہر وہ شخص اور جماعت قابل گرفت ہے جو ریاستی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ریاست کے شہریوں کے لیے عدم تحفظ اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : ان مذموم عناصر کے خلاف کارروائی میں پس و پیش ذمہ داران کی پیشہ وارانہ فرائض سے بد دیانتی ہے۔

انہوں نے کہا : دہشت گرد قوتوں نے پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی کو بدامنی کا شکار کر کے وطن عزیز کو اقتصادی لحاظ سے غیر مستحکم کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : وطن عزیز کے استحکام، سالمیت اور بقاء کے لیے دہشت گردوں کی بیخ کنی اولین ضرورت ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬