28 July 2016 - 06:21
News ID: 422559
فونت
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پرتشدد ؛
دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام نے کہا : بھارتی فورسز جس طرح سے نہتے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوستانی فورسز اسرائیلی فوج سے تربیت حاصل کرکے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
صیہونی اسرائیلی حکومت کی پالیسی و تشدد اپنا رہی ہے ہندوستانی حکومت


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تقریبا وادی کے سبھی اضلاع سے کرفیو ہٹا لیا گیا تھا لیکن پرتشدد مظاہروں کے بعد بدھ کو دوبارہ بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ حکام کا دعوی ہے کہ حالات معمول پر آرہے ہیں لیکن صورتحال کشیدہ ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق وادی کے کلگام علاقے میں ایک عوامی مارچ کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورس نے حفاظتی انتظامات کئے ، پولیس نے کلگام مارچ کو ناکام بنانے کے لئے مزاحمتی جماعتوں کےرہنماؤں منجملہ سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو حراست میں لے لیا ، ان دونوں رہنماؤں نے بدھ کوکلگام مارچ کی اپیل کی تھی، کلگام کے علاوہ بعض دیگر علاقوں میں بھی کرفیو دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے وادی میں موبائل سروس بحال کردی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس اکثر علاقوں میں بند ہے۔
گذشتہ آٹھ جولائی سے وادی میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران بعض اطلاعات کے مطابق اب تک ساٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ سیکورٹی فورس اور پولیس کی براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں۔ اس عرصے میں پانچ ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا : کشمیر میں حالات روز بروز بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اور ہندوستانی فورسز ظلم و تشدد کا ارتکاب کررہی ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا : بھارتی فورسز جس طرح سے نہتے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوستانی فورسز اسرائیلی فوج سے تربیت حاصل کرکے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
مولانا بخاری نے کہا : تشدد کے ذریعے احتجاج کو دبایا نہیں جاسکتا۔ بھارتی حکومت نے اگر اپنی کشمیر پالیسی پر فوری طور نظرثانی نہ کی تو کشمیر میں صورتحال دھماکہ خیز رخ اختیار کرسکتی ہے اور اس سے پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬