30 July 2016 - 21:12
News ID: 422567
فونت
آغا سید حسن نے کشمیر کے شہر بڈگام میں پولیس کی طرف سے لگائے گئے کرفیو و محاصرے کو توڑ کر ایک جلوس میں شرکت کی جس کی وجہ سے وہاں کی پلیس نے ان کو گرفتار کرلیا۔
آغا سید حسن موسوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نےحریت رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق ، یاسین ملک اور آغا سید حسن موسوی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے آغا سید حسن نے بڈگام میں پولیس محاصرے کو توڑ کر ایک جلوس کی قیادت کی، جس کے بعد پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آغا سید حسن نے کشمیر کے شہر بڈگام میں پولیس کی طرف سے لگائے گئے کرفیو و محاصرے کو توڑ کر ایک جلوس میں شرکت کی اور اس احتجاجی حلوس کی قیادت کی ،جس کی وجہ سے وہاں کی پلیس نے ان کو گرفتار کرلیا۔

آغا سید حسن نے اپنے ایک بیان کے ذریعہ حقوق انسانی کےعالمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائي نہ بنیں بلکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : عالمی ادراے کو چاہیئے کہ ہندوستانی حکومت کی کشمیری عوام کے خلاف جارحیت بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کے کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد گذشتہ ۲۱ روز سے حالت خراب ہیں براہان وانی کے قتل پر پلیس کے خلاف مظاہرہ ہوئے جس کے دوران ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی طرف سے ظالمانہ اقدام میں ۶۰ لوگ جان بحق اور ہزار افراد زخمی ہونے کرفیو کا سلسلہ جاری ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬