01 September 2016 - 09:24
News ID: 422955
فونت
بے بنیاد الزام کے تحت؛
قطیف کے عوام ایک عرصے سے سماجی اور مذہبی ناانصافیوں کا شکار ہیں ۔
آل سعود

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے اس ملک کے دو شیعہ علمائے کرام کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے شیعہ علمائے کرام کے نام شیخ زین الدین اور سید جعفر علوی بتائے جاتے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق قطیف سےتعلق رکھنے والے دونوں شیعہ علمائے کرام کو بے بنیاد الزامات کے تحت مکہ مکرمہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں ایک عرصے سے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے ملک کے سرکردہ شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد کر کے انہیں شہید کردیا تھا۔

آیت اللہ نمر باقر نمر کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدر آمد کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

مشرقی سعودی عرب کے شہر قطیف کے عوام ایک عرصے سے سماجی اور مذہبی ناانصافیوں کے خلاف مظاہرے کرتے چلے آ رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬