02 September 2016 - 20:20
News ID: 422988
فونت
آل سعودی اہلکار عازمین حج کی اہانت کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ لائی گئی ان کی دعاؤں کی کتابوں کی بھی بے حرمتی کررہے ہیں ۔
آل سعودی و یھود

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعودی و یھود کے سیکورٹی اہلکار دنیا کے مختلف ملکوں سے حجاز مقدس پہنچنے والے عازمین حج کی توہین اور انہیں پریشان کررہے ہیں ۔

حجاز مقدس پہنچنے والے دنیا کے الگ الگ ملکوں کے زائرین نے سحر ٹیلی ویژن چینل کے ذرائع کو بتایا ہے کہ جدہ اور مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کو سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعے شدید ذہنی ایذائیں دی جارہی ہیں اورمختلف طریقوں سے ان کی توہین کی جارہی ہے۔

مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچنے والے عازمین نے کہا : جدہ اور مدینہ منورہ پہنچنے والے خاص طور پر ان عازمین حج کو شیعہ وسنی کی تفریق کے بغیر پریشان کیا جارہا ہے جنھوں نے کبھی ایران کا سفر کیا ہو اور یا جن کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا لگا ہو ۔

ان عازمین حج نے بیان کیا : انہیں گھنٹوں جدہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر روکا گیا اور شدید ذہنی ایذائیں دی گئیں ۔

حجازمقدس پہنچنے والے ان عازمین حج نے کہا : آل سعودی و یھود کے سیکورٹی اہلکاروں کے یہ اہانت آمیز اقدامات کسی خاص مسلک یا ملک سے آنے والے عازمین حج کے لئے نہیں ہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک کے حاجیوں کو پریشان کیا جارہا ہے ۔

دوروز قبل بھی سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ میں عراق کے عازمین  حج کے ہوٹل پر حملہ کر کے ان میں سے ایک شخص کو بری طرح زد و کوب کیا اور پھر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر پہنچادیا ۔

سعودی اہلکار عازمین حج کی دعاؤں کی کتابوں کی بھی بے حرمتی کررہے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬