03 September 2016 - 22:26
News ID: 423010
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارے کا واحد حل نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہے۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے مردان کی ضلع کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : دہشت گرد عناصر امن وامان کے ذمہ دار اداروں کے لیے چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : سیکورٹی کی مخدوش صورتحال عوام کے لیے اضطراب اور عدم تحفظ کا باعث ہے۔ حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جب تک موثر حکمت عملی نہیں اپنائی جاتی تب تک وطن عزیز میں اس طرح کے واقعات پر مکمل قابو پانا ممکن نہیں۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو اگر انصاف کے کٹہرے میں لایا جاتا تو آج ان مذموم عناصر کے حوصلے اس طرح بلند نہ ہوتے۔ اس واقعہ میں وکلا سمیت دیگر بے گناہ افراد کی قیمتی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان اور درد ناک سانحہ ہے۔

انہوں نے بیان کیا : اس طرح کے واقعات سے متعلقہ اداروں کو قبل از وقت آگاہ نہ کیا جانے ملک کے تحقیقاتی اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارے کا واحد حل نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جانا ناگزیر ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کا قلعہ قمع ہو۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں پوری قوم حکومت کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬