04 September 2016 - 17:01
News ID: 423024
فونت
محبوبہ مفتی :
ریاست جموں کشمیر کی وزیراعلی نے کہا : علیحدگی پسند قیادت کو بھی ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا اور مرکزی حکومت کو بھی وادی میں جاری بے چینی کو ختم کرنا ہوگا۔
محبوبہ مفتی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے حریت رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق محبوبہ مفتی نے مذاکرات کی دعوت کے لیے حریت رہنماؤں کوخط لکھ دیا ہے، اطلاعات کے مطابق ہندوستانی  وزیرداخلہ راج ناتھ کی سربراہی میں بھارتی سیاسی جماعتوں کا وفد کل سے وادی کشمیر  کا دو روزہ دورہ کر رہا ہے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت سے کہا : وہ وادی میں جاری بحران کو حل کرنے کے لئے حریت کانفرنس سمیت کشمیر میں سماج کے سبھی طبقوں سےبامعنی مذاکرات کرے۔

موصولہ رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ میں مارے گئے ایک کشمیری شہری کے گھروالوں سے ملاقات کے بعد  وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا : ملک کی سیاسی قیادت کو مسئلے کو سلجھانے کے لئے ہونے والی بات چیت میں اب مزید تاخیر کئے بغیر حریت کانفرنس کے لیڈروں سمیت سماج کے سبھی طبقوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا : ملک کی سیاسی قیادت کو چاہئے کہ وہ جموں کشمیر میں امن و امان کو ایک حقیقت میں تبدیل کرے۔

محبوبہ مفتی نے کہا : انسان کی زندگی کا نقصان بہت بڑا المیہ ہے اس لئے سبھی کو جموں کشمیر میں امن و امان قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا : دو مہینے سے جاری بحران میں ایسا پہلی بار ہے جب ملک کی سبھی سیاسی جماعتوں کی طرف سے یہ بات کی جا رہی ہے کہ جموں کشمیر کے بحران کو حل ہونا چاہئے اور اس کو کیسے حل کیا جائے،  اس کے لئے کل جماعتی وفد بات چیت کے لئے کشمیر آ رہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے بیان کیا : وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر اس پرمتفقہ رائے قائم کی جائے اور اس مسئلے کو سلجھانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے جائیں۔

ریاست جموں کشمیر کی وزیراعلی نے کہا : علیحدگی پسند قیادت کو بھی ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا اور مرکزی حکومت کو بھی وادی میں جاری بے چینی کو ختم کرنا ہوگا۔

محبوبہ مفتی نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں ایک تیس رکنی کل جماعتی وفد سری نگر پہنچ رہا ہے۔

اس درمیان کانگریس ، بائیں بازو کی جماعتوں اور کئی دیگر سیاسی جماعتوں نے حکومت سے کہا : وہ حریت کانفرنس سمیت کشمیر میں سبھی جماعتوں سے بات چیت کرے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬