05 September 2016 - 18:27
News ID: 423043
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : ی ایس او شجرہ طیبہ نے مسئلہ فلسطین اور القدس سمیت ملی مسائل کے حل اور نظریہ ولایت فقیہ کو پاکستان بھر میں متعارف کرانے میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ

:

آئی ایس او پاکستان کی خدمات لائق تحسین ہیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : ی ایس او شجرہ طیبہ نے مسئلہ فلسطین اور القدس سمیت ملی مسائل کے حل اور نظریہ ولایت فقیہ کو پاکستان بھر میں متعارف کرانے میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے سید سرفراز حسین نقوی کو آئی ایس او پاکستان کا پینتالیسواں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تاثرات میں حجت الاسلام ناصر عباس نے کہا : امید ہے کہ سرفراز نقوی آئی ایس او کی ترقی اور تنظیمی اسٹرکچر کی مضبوطی کیلئے بہتر انداز میں کام کر سکیں گے اور دین مبین کی سربلندی کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے۔

انہوں نے بیان کیا : ملت کی بیداری کیلئے آئی ایس او پاکستان کی خدمات لائق تحسین ہیں، اس شجرہ طیبہ نے مسئلہ فلسطین اور القدس سمیت ملی مسائل کے حل اور نظریہ ولایت فقیہ کو پاکستان بھر میں متعارف کرانے میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : نو منتخب صدر کو اس شجرہ طیبہ کی ذمہ داریاں سبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کرنے کے عزم کو ایک بار پھر دہراتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی، حجت الاسلام احمد اقبال رضوی، حجت الاسلام مختار امامی سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی دل کی اتھاہ گہرایوں سے نو منتخب مرکزی صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔//۹۸۹/ف/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬