05 September 2016 - 19:49
News ID: 423051
فونت
علاء الدین بروجردی:
ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے بیان کیا : اس وقت دہشت گرد عناصر کے مقابلے کے لیے عالمی سطح پر باہمی تعاون کی اہم ضرورت ہے۔
دہشت گردی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے گزشتہ روز جاپان کے وزیر امور خارجہ کن تارو سونواورو کے ساتھ ملاقات میں گفت و گو کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہے اور اس مقصد کے لئے عالمی برادری کے مشترکہ عزم اور تعاون بهی ناگزیر ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں بیان کیا : جوہری معاہدے کے نفاذ اور عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران اور جاپان کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے کا سنہری موقع فراہم ہوا ہے۔

علاء الدین بروجردی نے کہا : امریکہ اور اس کے بعض علاقائی اتحادی ملکوں نے دہشت گرد گروہوں کی پوری طرح حمایت کر رہے ہیں اور ان کی پشت پناہی کی وجہ سے دہشت گرد مختلف ممالک میں دہشت گردی میں مشغول ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : اس وقت دہشت گرد عناصر کے مقابلے کے لیے عالمی سطح پر باہمی تعاون کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا : ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیاں تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

کن تارو سونواورو نے کہا : جاپان میں دہشت گردی ہرگز قابل قبول نہیں ہے اور اس کی گنجائش غیر ممکن ہے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تا کہ دنیا کو دہشت گردی کے عذاب سے نجات دلایا جا سکے ۔(۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۳)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬