05 September 2016 - 19:53
News ID: 423052
فونت
صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
شام پر حملہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ایک بیان میں کہا : صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات میں قنیطرہ کے علاقے " تل الشعار " کی چوٹیوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

در ایں اثنا بعض خبری ذرائع نے کہا : مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کے نزدیک بھی صیہونی فوجیوں نے شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت کے میڈیا نے اس سے قبل یہ دعوی کیا تھا کہ ایک ہینڈ گرینیڈ شام کی سرزمین سے جولان کے مقبوضہ علاقوں میں پھینکا گیا ہے۔

صیہونی حکومت، شام میں خاص طور پر جنوبی علاقوں اور مقبوضہ جولان کی سرحد پر موجود دہشت گردوں کے ساتھ  قریبی تعاون کر رہی ہے اور شام کی جنگ میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا علاج اسرائیلی اسپتالوں میں ہوتا ہے اور علاج کے بعد، شام میں دوبارہ جنگ کے لئے انہیں بھیجا جاتا ہے۔۔(۹۸۹/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬