‫‫کیٹیگری‬ :
05 September 2016 - 20:01
News ID: 423053
فونت
عراق کے میڈیا ذرائع نے سید عمار الحکیم کو اس ملک کے قومی اتحاد کا نیا سربراہ منتخب کئے جانے کی خبر دی ہے۔
حجت الاسلام سید عمار الحکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق السومریہ نیوز نے عراق کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ قومی اتحاد نے اتوار کو عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری کے دفتر میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ملک کے سیاسی و سیکورٹی کے مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔

اس اجلاس میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار الحکیم کو، عراق کے سب سے بڑے سیاسی دھڑے قومی اتحاد کا نیا سربراہ بھی منتخب کرلیا گیا ۔

عراق کے قومی اتحاد کو پارلیمنٹ میں ایک سو پچاسی سے زیادہ نشستیں حاصل ہیں اور عراق کے آئین کے مطابق سب سے بڑے اتحاد کو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔(۹۸۹/ف۹۳۰/ک۱۵۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬