05 September 2016 - 20:35
News ID: 423054
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا : نواز شریف بھارت سے اس زبان میں بات کیوں نہیں کرتے جس زبان میں مودی پاکستان کو للکار رہا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی میں شرکت کے بعد لاہور پہنچنے پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا : مودی کی دھمکیوں کا جواب دینا نواز شریف کا قومی فرض ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : پاکستان کے تحفظ کیلئے ۶۵ء والے جذبے کی ضرورت ہے، شریف برادران ’’سیاست بذریعہ دولت اور دولت بذریعہ سیاست ‘‘ کے علمبردار ہیں، اپوزیشن کی احتجاجی ریلیوں نے تخت لاہور اور تخت اسلام آباد کے شہزادوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا : حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، دولت گردی دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے، جنرل راحیل شریف سول حکومت کی نااہلیوں کا کفارہ ادا کر رہے ہیں، نواز شریف بھارت سے اس زبان میں بات کیوں نہیں کرتے جس زبان میں مودی پاکستان کو للکار رہا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے تاکید کی : الطاف، مودی اور اچکزئی کی ہرزہ سرائی پر وزیراعظم کی خاموشی قومی جرم ہے، تمام جماعتیں کراچی میں ملک دشمنوں کا صفایا کرنے کیلئے رینجرز کا ساتھ دیں، حکومت الطاف اور اس کے پیروکاروں کیخلاف نمائشی نہیں مؤثر اقدامات کرے، حکمران مصلحتیں چھوڑ کر غداروں کیخلاف دوٹوک پالیسی اختیار کریں۔

انہوں نے کہا : مودی کو اپنی نواسی کی شادی میں بلانے والا وزیراعظم بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتا ہے، پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سفارتکاری عروج پر ہے لیکن حکومت سو رہی ہے، مودی پاکستان کی نفرت میں اندھا ہو چکا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا : بھارتی ریڈیو پر بلوچی نشریات شروع کرنے کا مقصد بلوچستان کی عوام کو پاکستان کیخلاف بھڑکانا ہے، حکمران قوم سے ٹیکس لیتے ہیں اور خود ٹیکس ادا نہیں کرتے، نواز شریف نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، پاکستان کو متحد رکھنے کا سہر ا پاک فوج کے سر ہے، قوم احتساب، انصاف اور حساب چاہتی ہے، رانا ثناءاللہ وزیر لاقانون ہے۔(۹۸۹/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬