06 September 2016 - 20:38
News ID: 423068
فونت
حجت الاسلام صافی:
شہر عین التمر کو دہشت گردوں کے شر سے بچانے کے لئے اس شہر کے سماجی شخصیات اور قبائلی سرادروں نے کربلا میں روضہ مقدس کے رہنما سے ملاقات کی۔
کربلا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کربلا سے ۱۲۰ کلو میٹر کے فاصلے پہ واقع شہر عین التمر کو چند دن پہلے ۵ خود کش حملہ آوروں نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ۱۷ شہری شہید ہوئے اور ۲۹ شہری شدید زخمی ہوئے۔

اس دہشت گردانہ حملے کے بعد عین التمر کی سماجی شخصیات اور قبائلی سرادروں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی حجت الاسلام سید احمد صافی (دام عزہ) سے ملاقات کی اور آئندہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں سے بچاؤ کے لیے کربلا کے مقدس حرموں سے مدد کی اپیل کی۔

اس ملاقات کے دوران حرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری صاحبان بھی موجود تھے اس ملاقات میں امن و امان کے حوالے سے بہت سے امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد کے مطالبات کے بارے میں گفت و شنید کی گئی۔

حجت الاسلام صافی (دام عزہ) نے عین التمر کی حفاظت اور اسے مزید کسی دہشت گردانہ حملے سے بچاو کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس مقصد کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو استعمال کرنے کا وعدہ کیا۔ (۹۸۹/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬