06 September 2016 - 20:46
News ID: 423069
فونت
ایرانی شہید کی صاحبزادی:
دنیا کے تمام مسلمانوں کو حج کے موقع پر اپنے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔
منی حادثہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہید حاجی کی صاحبزادی نے سانحہ منیٰ کو سعودی حکام اور حج امور کے ذمہ داروں کی نااہلی اور ناکامی کا شاخصانہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہا : دنیا کے تمام مسلمانوں کو حج کے موقع پر اپنے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔

یہ بات منی المناک واقعے میں شہید ہونے والے ایرانی حاجی کی صاحبزادی ' فرزانہ فروزان ' نے ایرانی شمالی صوبے قائمشہر میں ارنا کے نمائندہ کے ساته گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز منیٰ کے ہولناک سانحے نہیں بهولیں گے اور اس المناک سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ منیٰ کے شہدا کا خون رائیگان نہیں جائے گا اور اس وقت ان کے لواحقین اپنے حقوق کے انتظار میں ہیں۔

متاثرہ خاتون کے والد ایرانی صوبہ مازندران کے واٹر اتهارٹی کے ڈپٹی سربراہ تهے۔

سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں میں 48 مازندرانی حاجی بهی شامل تهے۔(۹۸۸/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬