07 September 2016 - 20:44
News ID: 423090
فونت
شام کے شہر حلب پر دہشت گردوں کے میزائلی حملوں میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
شام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہرحلب کے الاعظمیہ محلے پر دہشت گردوں کے میزائلی حملے میں ایک خاتون اور دوبچوں سمیت دس عام  شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

دہشت گردوں نے حلب کے مشرقی محلوں کا محاصرہ کر کے اس علاقے کے بے گناہ شہریوں پر حملے تیز کردیے ہیں۔

جنوبی حلب کے فوجی مراکز اور کالجوں کے علاقوں پر شامی فوج کے کنٹرول کے بعد دہشت گردوں کے آنے جانے اور ان کے فوجی ساز و سامان کی منتقلی کے راستے بند ہوگئے ہیں۔

اسی طرح مشرقی شام میں واقع دیرالزور کے رہائشی علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے میں چار عام فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

 پریس ٹی وی نے بھی بدھ کو رپورٹ دی ہے کہ حمص اور دمشق کے مضافاتی علاقوں میں چار دھماکے ہوئے ہیں۔ ابھی ان دھماکوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬