08 September 2016 - 19:40
News ID: 423110
فونت
بھرام قاسمی :
آل سعود الزامات کا کهیل کهیلنے سے منی میں ہزاروں حاجیوں کے مظلومانہ قتل کی ذمہ داری سے دست بردار نہیں سکتے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف بن راشد الزیانی کے آل سعود کی حمایت میں جاری بیانات پر اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : گزشتہ سال حج کے دوران پیش آنے والے المناک سانحہ منی سے سعودی حکام کی نااہلی ظاہر ہو چکی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : الزامات کا کهیل کهیلنے سے منی میں ہزاروں حاجیوں کے مظلومانہ قتل کی ذمہ داری سے سعودی حکام بهاگ نہیں سکیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا : سانحہ منی سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ سعودی حکام حج کے انتظامات کی ذمہ داری کے حوالے سے نااہل ہیں۔

بھرام قاسمی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف بن راشد الزیانی پر زور دیتے ہوئے کہا : وہ گزشتہ سال حج کے دوران پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے قیام کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال حج میں آل سعود نے اپنی نا اہلی و سامراجیت کی غلامی کردار کے اثبات کے لئے تقریبا سات ہزار حاجیوں کو قتل کر دیا تھا ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬