08 September 2016 - 20:22
News ID: 423115
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان :
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا : عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ماضی کی طرح بے بنیاد اور غیر حقیقی موقف کو دہرانے سے گریز کریں ۔
بھرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل 'ابول گهیت' کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر ماضی کی طرح بے بنیاد اور جهوٹے الزامات کے رد عمل میں اپنے ایک بیان میں عرب ممالک کے معاملات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخت کے حوالے سے عرب حکام کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔

اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے شامی عوام کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جاری بحران اس ملک میں غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے شیعہ، سنی مسائل پر ان کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے ان کو تجویز دی کہ وہ ماضی کی طرح بے بنیاد اور غیر حقیقی موقف کو دہرانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا : ہم توقع رکهتے ہیں کہ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل علاقائی مسائل بالخصوص شامی بحران کے حوالے سے جلد کوئی حل تلاش کریں گے۔۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬