09 September 2016 - 17:26
News ID: 423123
فونت
امریکہ نے سعودی عرب کو ایک سو پندرہ ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنےکی پیشکش کی ہے۔
امریکا و آل سعود

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روئٹرز نے ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ پیشکش امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی سب سے بڑی پیش کش ہے اور گذشتہ اکہتر برس میں امریکہ نے یہ سب سے بڑی پیش کش کی ہے۔ ہتھیاروں کی خریداری میں فوجیوں کو ٹریننگ دینا بھی شامل ہوتا ہے۔

امریکہ کے بین الاقوامی مرکز سیاست سے ویلیم ہارٹنگ نے یہ رپورٹ تیار کی ہے اس میں بیالیس الگ الگ معاہدوں کی بات کہی گئی ہے جس میں اصلی قرارداد سعودی عرب کو نہیں بھیجی گئی ہے۔ ہارٹنگ نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ یہ رپورٹ آٹھ ستمبر کو شایع ہوگی۔ ہارٹنگ کی رپورٹ کی بنیاد، امریکہ کی سیکورٹی و دفاعی تعاون کی ایجنسی کی فراہم کردہ معلومات ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق دوہزار نو میں جب سے صدر اوباما نے اقتدار سنبھالا ہے امریکہ نے سعودی عرب کو ہرطرح کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے، ان میں ہلکے ہتھیاروں سے لے کر ٹینک، گن شپ ہیلی کاپٹرز، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، بحری جنگی جہازوں کے دفاع کے لئے میزائل شامل ہیں۔

واشنگٹن نے سعودی عرب کی فوج کو ان ہتھیاروں کے چلانے اور ان کی نگہداشت کی ٹریننگ بھی دینے کی بات کی ہے۔ ہارٹنگ نے کہا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ اوباما انتظامیہ کے پاس بہترین موقع ہے کہ امریکہ سے سعودی عرب کی فوجی اور سیاسی وابستگی سے جنگ یمن میں فائدہ اٹھائے۔

واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے ہاتھوں ایک ارب پندرہ کروڑ کے ہتھیار فروخت کئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنطیموں نے واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ کرکے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کے لئے ہتھیاروں کی فروخت کی مذمت کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬