10 September 2016 - 22:59
News ID: 423153
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کا تیسرا دو روزہ صوبائی کنونشن "امید سحر و دفاع وطن کنونشن" کے نام سے منعقد ہوا۔
شیخ نیئر عباس مصطفوی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کا تیسرا دو روزہ صوبائی کنونشن "امید سحر و دفاع وطن کنونشن" کے نام سے منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے مسئولین کے علاوہ مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی اور سیکرٹری سیاست نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی کے ہمراہ ضلع گلگت، ضلع استور، ضلع ہنزہ نگر، ضلع روندو، ضلع کھرمنگ، ضلع شگر اور ضلع اسکردو کے مسئولین نے شرکت کی۔

دو روزہ کنونشن میں شیخ نیئر عباس مصطفوی کے تین سالہ تنظیمی دور کی تکمیل پر نئے سیکرٹری جنرل کا انتخابی عمل ہوا، جس میں حجتہ السلام والمسلمین آغا علی رضوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے ان سے حلف لیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬