‫‫کیٹیگری‬ :
10 September 2016 - 23:15
News ID: 423155
فونت
سعید شہابی:
اسلامک فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا : سعودی عرب کی جانب سے حجاج کرام کی حفاظت اور مقدس مقامات کی حفاظت کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ آل سعودی کی طرف سے حج اور عمرہ کے لئے اخراجات مزید بڑها دئیے گئے ہیں۔
حج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامک فاؤنڈیشن کے سربراہ سعید شہابی نے اپنی ایک گفت و گو میں کہا : سعودی حکام فریضہ حج کے انتظامات کے حوالے سے نااہل ہیں اور مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا :  گزشتہ تیس سالوں سے ایام حج کے دوران یک بعد دیگرے افسوس ناک واقعات سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ سعودی عرب حج ادائیگی کے امور اور حجاج کرام کی حفاظت کی ذمہ داری کے حوالے سے نااہل ہے۔

اسلامک فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا : سعودی عرب میں واقع مقدس مقامات پر صرف سعودی حکام کا نہیں بلکے پوری دنیا کے مسلمانوں کا حق ہے لیکن سعودی عرب کی جانب سے حجاج کرام کی حفاظت اور مقدس مقامات کی حفاظت کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ آل سعودی کی طرف سے حج اور عمرہ کے لئے اخراجات مزید بڑها دئیے گئے ہیں۔

سعید شہابی نے تاکید کی : سعودی حکام کی جانب سے تمام مقدس مقامات کو منظم طریقے سے منہدم کر کے تمام قدیمی ساخت اور فن تعمیر کو مٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے حالیہ بیانات کو ایک حکیمانہ اقدام جانتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر مسلمانوں کے بارے میں فکر مند ہیں اور انہوں نے کسی سیاسی دباو کے بغیر سعودی حکام کو حج امور کے حوالے سے نااہل قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود کی طرف سے حج کے انتظامات ہر سال بد حالی کی روشن نمائش رہی ہے لیکن گذشتہ سال آل سعود نے اپنے سیاسی ناکامی کا بدلہ حجاج خانہ خدا کے خون سے لیا ۔ جو تاریخ عالم انسانیت کے لئے بدنما دھبہ ہے جسے کبھی مٹایا نہیں جا سکتا ۔۔/۹۸۹/الف۹۳۰/ک۳۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬