‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2016 - 08:44
News ID: 423159
فونت
روز عرفہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روز عرفہ بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کا شمار ایک عظیم عید کے عنوان سے ہوتا ہے یہ وہی دن ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنی اطاعت وعبادت کی طرف بلایا ہے آج ہی کے دن اپنے بندے کے لیے اپنے جود و سخا کا دسترخوان بچھایا ہے اور آج شیطان کو دهتکارا گیا ہے ۔

 

شب عرفہ کے اعمال:

یہ رات مبارک راتوں میں سے ہے، یہ رات قاضی الحاجات سے مناجات کی رات ہے ، اس رات توبہ، قبول اور دعا مستجاب ہوتی ہے ۔ جو بھی یہ رات عبادت میں بسر کرے گا اسے ۱۷۰ سال عبادت کا ثواب عطا کیا جائے گا ۔

اس رات کے چند مخصوص اعمال ہیں:

۱۔ اللهمّ يا شاهد كلّ نجوى، وموضع كلّ شكوى، وعالم كلّ خفية، ومنتهى كلّ حاجة الخ ( اس دعا کو پڑھنا)

۲۔ اَللّـهُمَّ مَنْ تَعَبَّأَ وَتَهَيّأَ وَأَعَدَّ وَاسْتَعَدَّ لِوِفادَةٍ اِلى مَخْلُوقٍ رَجاءَ رِفْدِهِ ( اس دعا کو پڑھنا چاہئے جس کی تاکید عرفہ کے دن اور شب جمعہ میں بھی کی گئی ہے)

۳۔ زیارت امام حسین علیہ السلام کرے ۔

عرفہ کے دن کے اعمال:

روز عرفہ: یہی وہ دن ہے جسمیں اللہ تعالیٰ نے بندوں کواپنی اطاعت وعبادت کی طرف بلایا ہے آج کے دن ان کے لیے اپنے جود وسخا کا دستر خوان بچھایا ہے اور آج شیطان کو دہتکارا گیا اور زلیل وخوار ہوا ہے ۔

روایت ہے کہ امام زین العابدین علیہ السلام نے روز عرفہ ایک سائل کی آواز سنی جو لوگوں سے خیرات مانگ رہا تھا آپ نے فرمایا : افسوس ہے تجھ پر کہ آج کے دن بھی تو غیر خدا سے سوال کررہا ہے حالانکہ آج تو یہ امید ہے کے ماوں کے پیٹ کے بچے بھی خدا کے لطف و کرم سے مالا مال ہو کر سعید و خوش بخت ہو جائیں گے ۔

روز عرفہ کے چند اعمال مستحب ہیں :

۱۔ غسل

۲۔ زیارت امام حسین (علیہ السلام)

۳۔ نماز عصرکے بعد دعاء عرفہ پڑھنے سے قبل زیر آسمان دورکعت نماز بجالائے اور اپنے گناہوں کا اقرار و اعتراف کرے تاکہ اسے عرفات میں حاضری کا ثواب ملے اور اس کے گناہ معاف ہوں۔

روز عرفہ کی دعاﺅں میں سے دعائے عرفہ حضرت امام حسین (علیہ السلام) ہے کہ جو توحید کی نایاب تعلیمات ، معرفت الٰھی اور تزکیہ نفس کے اسباق کا گراں قدر مجموعہ ہے’’ الحمد لله الذي ليس لقضائه دافع، ولا لعطائه مانع، ولا كصُنعه صُنعُ صانع ‘‘

اور اسی طرح صحیفہ سجادیہ (زبور آل محمد ”ع“) میں حضرت امام سجاد (علیہ السلام) کی دعائے عرفہ بھی ہے۔’’ الحمد لله ربّ العالمين، اللهمّ لك الحمدُ بديعَ السماوات والأرض، ذا الجلال والإكرام‘‘

دعاء العَشرات

شیخ کفعمی نے مصباح میں فرمایا ہے کہ یوم عرفہ کا روزہ مستحب ہے بشرطیکہ دعا عرفہ کے پڑھنے میں کمزوری آنے کا بھی خوف نہ ہو۔

زوال کے وقت زیرِ آسمان نماز ظہر و عصر خشوع و خضوع سے بجا لائے اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ کافرون پڑھے اس کے بعد چار رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید کی قرائت کرے ۔ بحار الأنوار(علّامة مجلسيّ)/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۵۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬