11 September 2016 - 12:29
News ID: 423175
فونت
سعید اوحدی:
ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے کہا : سانحہ منیٰ میں اتنے لوگوں کی شہادت حج کا انتظام چلانے میں آل سعود کی بد انتظامی، نااہلی اور عدم توانائی کا نتیجہ تھا ۔
سعید اوحدی

 

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے سانحہ منیٰ میں ایران کے صوبہ گیلان کے شہید ہونے والے حاجیوں کی یاد میں رشت شہر میں منعقدہ پروگرام میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے شہدائے سانحہ منیٰ کے حقوق کی بازیابی کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

انہوں نے اپنی تقریر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران قانونی طریقے سے شہدائے سانحہ منیٰ  کے لواحقین کے حقوق کی بازیابی کی کوشش اس وقت تک جاری رکھے گا جب  تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل آتا ۔

سعید اوحدی نے بیان کیا : سانحہ منیٰ میں اتنے لوگوں کی شہادت حج کا انتظام چلانے میں آل سعود کی بد انتظامی، نااہلی اور عدم توانائی کا نتیجہ تھا ۔

ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے اس دل خراش حادثہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سانحہ منیٰ  کو ایران کے عوام کبھی بھی فراموش نہیں کرسکیں گے ۔

انہو نے بیان کیا : گمراہ اور منحرف وہابی نظریہ جو سانحہ منیٰ کے ایرانی شہدا کے جنازوں کو ایران منتقل کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی رہا تھا رہبرانقلاب اسلامی کے شجاعانہ اور سخت بیان کے بعد اپنی اوقات میں آگیا اور یوں اس نے ایرانی شہدا کے جنازوں کو ایران منتقل کرنے کا راستہ کھول دیا ۔

ایران کےمحکمہ حج وزیارت کے سربراہ نے کہا : شہدا کے اہل خانہ کی خدمت ، سانحہ منیٰ کی قانونی پیروی اور اس راہ میں حاصل ہونے والی کامیابی، سعودی عرب اور آل سعود کے منہ پر زور دار طمانچہ ثابت ہوگی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال منا میں آل سعود کے ظالمانہ اقدام میں قربان ہوئے شہید حاجیوں کی یاد ہر سال قربانی کے وقت یاد کیا جائے گا جن مہمانان خدا کو اس ملعون حکومت نے پانی دینے سے بھی روک دیا اور بغیر پانی پلائے قربان کر دیا ۔/۹۸۹/ف

۹۳۰/ک ۳۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬