13 September 2016 - 22:41
News ID: 423208
فونت
ایران کے وزیر دفاع :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا : شام کے سبھی فریقوں کو چاہئے کہ وہ شام کی قانونی حکومت کی بات پر عمل کریں ۔
جنرل حسین دہقان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے اپنی ایک گفت و گو کے درمیان شام کی جنگ کے سبھی فریقوں سے تاکید کرتے ہوئے کہا : شام میں موجودہ جنگ بندی کے نتیجے میں ہاتھ آئے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ شام کا بحران حل ہوسکے ۔

ایران کے وزیردفاع  نے شام میں جنگ بندی اور حماہ اور اد لب صوبوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا : جنگ بندی ایک ایسی چیز ہے جس پر جنگ کے سبھی متحارب فریق تیار ہیں ۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا شام میں جنگ بندی پائیدار ہوگی کہا : سبھی فریقوں کو چاہئے کہ وہ شام کی قانونی حکومت کی بات پر عمل کریں اور یہ ایک اہم بات ہے کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے حل نہیں ہوسکتا۔

ایران کے وزیر دفاع نے بیان کیا : جنگ بندی سے محصورعلاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہئے ۔

واضح رہے کہ روس اور امریکا کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مطابق شام میں پیر کی رات سے ایک ہفتے کے لئے جنگ بندی نافذ ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنگ بندی سے داعش اور فتح الشام محاذ نامی دہشت گرد گروہ مسثنی ہیں اور ان کے ٹھکانوں پر حملے کئے جاسکتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۶۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬