‫‫کیٹیگری‬ :
14 September 2016 - 19:39
News ID: 423228
فونت
آیت اللہ سید احمد حسینی خراسانی:
حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے مشہور و معروف استاد نے کہا : معصومین علیہم السلام کی یاد اور زیارت انسان کو نیک اور پاک راستہ کی طرف ہدایت کرتی ہے ۔
آیت اللہ سید احمد حسینی خراسانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے مشہور و معروف استاد آیت اللہ سید احمد حسینی خراسانی نے حرم امام رضا علیہ السلام میں جشن عید الضحی کی مناسبت سے جشن میں بیان کیا : ذی الحجہ کی دسویں شب بہت مبارک رات ہے کہ جس میں شب بیداری مستحب ہے اس رات میں رحمت الہی کے دروازے کھل جاتے ہیں گناہ بخش دی جاتی ہیں ۔

انہوں نے اس روز دعا و اعمال کی اہمیت کے سلسلہ میں بیان کرتے ہوئے کہا : دعائے ندبہ کہ جو ایک مشہور دعا ہے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے ، مستحب ہے چار عیدوں (فطر، قربان، غدیر اور جمعہ) میں پڑھی جائے ۔

حوزہ علمیہ مشہد کے استاد نے اس شب کے مخصوص اعمال میں سے حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت ہے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : زیارت امام حسین علیہ السلام ایسی عبادت ہے کہ جو اکثر اوقات جیسے روز عرفہ، شب جمعہ و روزجمعہ، ماہ رجب کی ابتداء اور درمیان میں اسی طرح ماہ شعبان و رمضان میں اور دوسرے ایام میں بھی معصومین علیہم السلام سے تاکید ہوئی ہے کہ جن میں سے عید فطر و عید قربان بھی ہیں۔

آیت اللہ احمد حسینی خراسانی نے اس زیارت کی تاثیر کے متعلق کہا: معصومین علیہم السلام کی یاد اور زیارت انسان کو نیک اور پاک راہ میں قرار دیتی ہے اور انسان کو خداوندعالم سے نزدیک کرتی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : جیسا کہ روایات سےمعلوم ہوتا ہےکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت دور سے پڑھنے میں بھی بہت زیادہ ثواب ہے اگر چہ ہر معصوم کی زیارت کا بھی یہی حکم ہے لہذا اگر مومنین اس وقت حضرت امام حسین علیہ السلام کےروضہ منورہ میں مشرف نہیں ہوسکتے تو اس رات میں دور ہی سے حضرت کی زیارت پڑھیں اور حضرت کو سلام کریں اور حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے زائرین میں شمار ہوں۔

آیت اللہ احمد حسینی خراسانی نے بیان کیا : انسان کو چاہیئے ان خاص ایام میں آئمہ علیہم السلام سے توسل پیدا کریں اور انہیں زیارات و توسل معنوی ترقی کا سبب ہوتا ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۴۱۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬