14 September 2016 - 22:07
News ID: 423231
فونت
حیدر العبادی:
عراق کے وزیراعظم نے کہا : مراجع کرام کے احکامات نے ان شہروں اور علاقوں کی آزادی اور فوج کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔
حیدر العبادی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنی ایک گفت و گو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دہشت گردوں کو شکست دینے میں مراجع کرام کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے بیان کیا : دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کا حکم، عراق میں دہشت گردی کے خاتمے کا آغاز تھا ۔

عراق کے وزیراعظم نے بیان کیا : دہشت گردوں کے قبضے سے عراق کے شہروں اور علاقوں کو آزاد کرانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کے مقصد  سے عراق کے مراجع کرام کے احکامات نے ان  شہروں اور علاقوں کی آزادی اور فوج کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں داعش کے دو عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں دہشت گرد بغداد میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنارہے تھے ۔

اس درمیان مغربی صوبے الانبار سے موصولہ خبروں میں کہا گیا : عراقی فضائیہ کے طیارے تیرہ سال بعد عین الاسد ایئر بیس پر ا ترے ۔ یہ طیارے  دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے یہاں اترے ہیں  ۔

عراقی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے صوبہ الانبار کے علاقے ہیت ، البغدادی اور جزائر الرمادی کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں شرکت کریں گے ۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فوج نے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کو پہلے ہی داعش کے قبضے سے آزاد کرا چکی ہے اور اپنی کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔/۹۸۸/الف۹۳۰/ک۳۲۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬