15 September 2016 - 18:05
News ID: 423248
فونت
حسین امیرعبداللهیان:
ایرانی سفارتکار نے اس بات پر زور دیا : شیخ عیسی قاسم نہ صرف بحرینی عوام بلکہ پورے عالم اسلام ان پر فخر کرتے ہیں۔
شیخ عیسی قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنئیر ایرانی سفارتکار و ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور حسین امیرعبداللهیان نے نامور بحرینی شیعہ رہنما شیخ قاسم کی عدالت میں جاری پیشیوں پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا : نامور بحرینی عالم شیخ عیسی قاسم عالم اسلام اور مسلمانوں کے قابل فخر رہنما ہیں بحرینی حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ سعودی عرب کا فریب اور مکر کے شکار نہ ہوں۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے بحرینی حکومت کو تاکید کی : بحرینی حکومت اپنے عوام کی خواہشات اور مطالبات کو نظراندازی کر رہی ہے۔

ایرانی سفارتکار نے اس بات پر زور دیا : شیخ عیسی قاسم نہ صرف بحرینی عوام بلکہ پورے عالم اسلام ان پر فخر کرتے ہیں۔

امیر عبد اللهیان نے کہا :۲۱۰ ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے بحرین میں حکومتی فورسز کی جانب سے مقدس مقامات کی بے حرمتی بالخصوص آیت اللہ شیخ قاسم کی تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر انتباہ دیا ہے۔

بحرین میں تعینات سابق ایرانی سفیر نے بیان کیا : آل خلیفہ کی حکومت سعودیوں کے دباؤ اور بحرین پر سعودی عرب کی جارحیت کا شکار ہیں مگر ہمیں ان کے حالات کا اندازہ ہے مگر ہم بحرینی حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودیوں کی جال میں نہ آئیں ۔

امیر عبد اللهیان نے تاکید کرتے ہوئے بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے : شیخ قاسم کے خلاف بلاجواز عدالتی کاروائیوں کے ذریعے صورتحال کو مزید خراب نہ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کی ظالم حکومت نے برسوں سے بحرین کی عوام کے حقوق کی پائمالی کرتی آ رہی ہے جس کے مطابلہ کے لئے کئی برسوں سے عوام مظاہرہ کر رہی ہے مگر آل خلیفہ حکومت عوام کا جائز حق دینے کے بجائے اس کے مطالبہ کو تشدد کے ذریعہ کچل رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۳۴۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬