15 September 2016 - 19:40
News ID: 423258
فونت
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے مسلمانوں نے ایک بار پھر آیت اللہ شیخ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
نیجیریہ کے شہر کادونا میں شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرہ

اطلاعات کے مطابق فوج اور انتظامیہ کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے میں شریک سیکڑوں افراد نے تحریک اسلامی نا‏ئجیریا کے سربراہ اور معروف مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کو فوری طور پر رہا کئے جانے کے حق میں نعرے لگائے۔

تحریک اسلامی سے وابستہ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت بگڑتی جارہی جس کے پیش نظر ان کی فوری رہائی ناگز‍یر ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔

انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں اور اداروں نے بھی تحریک اسلامی اور آیت اللہ شیخ زکزکی کے حامیوں کے خلاف فوج اور پولیس کے رویے پر کڑی تنقید ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کے پاس آیت اللہ شیخ زکز‌کی کو قید میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز‍ نہیں ہے، بنابریں انہیں فوری طور پر رہا کردینا چاہیے۔ /۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬