‫‫کیٹیگری‬ :
16 September 2016 - 22:45
News ID: 423262
فونت
سعودی عرب سے حجاج کرام کی پہلی پرواز کل ۱۷ ستمبر کو پشاور باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے گی۔
 حجاج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے حجاج کرام کی پہلی پرواز کل ۱۷ ستمبر کو پشاور باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے گی۔

کل ۶۳ پروازوں کے ذریعے ۲۰۵۶۹ حجاج کرام کو پشاور ایئرپورٹ لایا جائیگا۔ عید سے قبل سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی سے متعلق  انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایئرپورٹ منیجر طاہر سکندر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا تھا۔

جس میں قائم قام ڈائریکٹر حج، چیف سیکورٹی آفیسر باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ شاد نواز خٹک، سینئر جائنٹ ڈائریکٹرسید لطیف الحق، انٹی نارکاٹیکس، ایئرلائنز سمیت تمام متعلقہ ایجنسیوں کے حکام نے شرکت کی تھی۔

ایئرپورٹ منیجرطاہرسکندر کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کل ۱۷ ستمبر سے شروع ہوگی، پچھلے سال کی طرح امسال بھی تمام پروازوں کا شیڈول دن کے وقت رکھا گیا ہے اور رات کو کوئی پرواز نہیں رکھی گئی۔

ایئرپورٹ میں توسیع کا کام ہونے کے باعث عوام الناس سے گزارش ہے کہ حجاج کرام کو لینے کیلئے صرف ایک گاڑی و ایک فرد آیا کریں تاکہ دیگر مسافروں اورعوام الناس کومشکلات کا سامنانہ ہو۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬