17 September 2016 - 20:14
News ID: 423280
فونت
وہابی شدت پسند تنظیم داعش کے اطلاعات و نشریات کے شعبے کا انچارج وائل عادل حسن سلمان الفیاض عرف ڈاکٹر وائل ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔
داعش کا وزیر اطلاعات ہلاک ہوگیا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر الرقہ میں فضائی حملے مین سعودی عرب سے منسلک وہابی  دہشت گرد تنظیم داعش کا وزیر اطلاعات ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہابی شدت پسند تنظیم داعش کے اطلاعات و نشریات کے شعبے کا انچارج وائل عادل حسن سلمان الفیاض عرف ڈاکٹر وائل ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے داعش کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف برسرپیکار عالمی اتحاد کے جنگی جہازوں نے رواں برس ۷ ستمبر کو ایک فضائی حملے کے ذریعے داعش کے وزیر اطلاعات کو ہلاک کردیا تھا۔

پیٹر کک کا کہنا تھا کہ فیاض عرف ڈاکٹر وائل داعش کی شوریٰ کونسل کا رکن، قتل کی ویڈیوز بنانے کے شعبے کا انچارج اور گزشتہ ماہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے جنگی حکمت عملی کے ماہر ابو محمد العدنانی کا قریبی ساتھی بھی تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے پہلے ملکر داعش دہشت گرد تنظیم کو تشکیل دیا اور انھیں فوجی وسائل فراہم کئے سعودی عرب اس وقت بھی داعش کو مدد فراہم کررہا ہے ۔۔/۹۸۸/ ۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬